Muslim Sisters
Muslim Sisters
February 10, 2025 at 11:16 AM
ملفوظ٧١ــــــــ🌱📖🌱 ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جن کے قلوب میں خدا کی محبت اور عظمت ہے اور جو اس راہ میں ثابت قدم ہیں ان کی شان ہی جدا ہے ان کی ہرادا سے خدا کی محبت ٹپکتی ہے ان کے چہروں سے نور عیاں ہے ، مشک چھپاۓ نہیں چھپتا ان کی یہ حالت ہے ؎مرد حقانی کے پیشانی کا نور کب چھپا رہتا ہے پیشِ ذی شعور اور وہ ہر حال میں مسرور ہیں ، مست ہیں ، خوش ہیں اور بزبان حال کہتے ہیں ؎ نشود نصیب دشمن کہ شود ہلاک تیغت سرِ دوستاں سلامت کہ تو خنجر آزمائی ــــــــــــ 🌱📖🌱 ✍ملفوظات حکیم الامتؒ ج٧ *#muslim_sisters*
❤️ 😢 🙏 13

Comments