Muslim Sisters WhatsApp Channel

Muslim Sisters

7.2K subscribers

About Muslim Sisters

*ہم وہ سورج ہونے کا دعوی نہیں کرتے جس کے طلوع ہوتے ہی ہر تاریکی چھٹ جاتی ہے ،ہم تو اپنے حصّے کا چراغ اپنے ربّ کے بھروسے پر اس خیال سے جلارہے ہیں کہ اندھیری رات میں چراغ کی روشنی بھی غنیمت ہے-*

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Muslim Sisters
Muslim Sisters
6/10/2025, 1:36:21 AM
Post image
❤️ 😢 🙏 7
Image
Muslim Sisters
Muslim Sisters
6/10/2025, 1:21:17 AM

🌤️🌤️🌤️ 📖📖📖 تلاوتِ قرآن کریم #Muslim_sisters

❤️ 😢 8
Video
Muslim Sisters
Muslim Sisters
6/10/2025, 11:09:05 AM
Post image
👍 ❤️ 😂 😢 🙏 15
Image
Muslim Sisters
Muslim Sisters
6/10/2025, 1:37:17 AM

*سنن الترمذي # ٢٤٠٢* *Sunnan Al Tirmazi # 2402* عَنْ جَابِرٍ، قَالَ:‏‏‏‏ *قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ «يَوَدُّ أَهْلُ الْعَافِيَةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حِينَ يُعْطَى أَهْلُ الْبَلَاءِ الثَّوَابَ لَوْ أَنَّ جُلُودَهُمْ كَانَتْ قُرِضَتْ فِي الدُّنْيَا بِالْمَقَارِيضِ».* Jabirؓ narrated that the Prophet (ﷺ) said: *On the Day of Judgement, when the people who suffered affliction (in this world) will be given their rewards, the people who lived in wellness (in this life) will wish that their skins had been cut off with scissors while they were in the world."* حضرت جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب قیامت کے دن ایسے لوگوں کو ثواب دیا جائے گا جن کی دنیا میں آزمائش ہوئی تھی تو اہلِ عافیت خواہش کریں گے کاش دنیا میں ان کی کھالیں قینچیوں سے کتری جاتیں۔“* _*(اگر دنیا میں کوئی شخص کسی جسمانی معذوری کے ذریعے آزمایا گیا یا جان و مال کی کسی اور آزمائش میں مبتلا کیا گیا اور پھر بھی اپنے دین پر استقامت کے ساتھ عمل کرتا رہا تو اس کا اجر اتنا زیادہ ہو گا کہ دوسرے اہل جنت بھی اس کی تمنا کریں گے۔ افسوس کہ آج مسلمانوں کی اکثریت معمولی دنیاوی فائدوں کیلئے دین کے خلاف عمل کرنے لگ جاتی ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں دین پر استقامت عطا فرمائے۔ آمین)*_

❤️ 🙏 😢 11
Muslim Sisters
Muslim Sisters
6/9/2025, 3:03:36 PM

خالدہ آج سے پندرہ برس قبل ہمارے گھر کام کرتی تھی ، پھر موٹاپے اور جگر کے عارضے میں مبتلا ہوئی تو کام چھوڑ دیا اب صرف ہر عید پہ عیدی وغیرہ لینے آتی ہے ۔ اس کے حصے کا گوشت میں فریز کردیتی ہوں دوسرے یا تیسرے روز آ کر لے جاتی ہے ۔ پچھلے سال آئی تو ہاتھ میں گوشت کا شاپر تھا ۔ کپڑے بھیگے ہوئے تھے ، آستینوں اور شلوار کے پائنچوں سے ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی دھونے دھلانے والا کام کرکے آئی ہے۔ میں نے پہلے اسے کھانا دیا اور پوچھا کپڑے کیوں گیلے ہیں ، کیا برتن یا کپڑے دھو کر آ رہی ہو؟ گھر تو تمہارا کافی دور ہے۔ بولی : نہیں ، اسی گلی میں ایک گھر سے گوشت لینے گئی ، وہ بھی ہر سال میرے لیے رکھتے ہیں ، باجی نے کہا گیراج دھلوا دو ، سارا گیراج اور ریمپ دھویا ، وائپر لگایا ، پھر کچھ برتن پڑے تھے ، انہوں نے کہا وہ دھو دو ، برتن بھی دھوئے پھر ۔۔۔ بس اسی میں سارے کپڑے گیلے ہوگئے ۔ اوہ اچھا ! چلو کوئی بات نہیں ، ان کی بھی مدد ہوگئی اور تمہارے بھی کچھ پیسے بن گئے ۔ پیسے تو نہیں جی، یہ گوشت ہی دیا ہے انہوں نے ۔ اس نے شاپر آگے کرکے دکھایا ۔ تو کیا کام کراونے کے پیسے نہیں دیے ؟ نہیں جی ، کہہ رہی تھیں یہ تمہارے لیے زیادہ سا گوشت رکھ دیا تھا ، یہ لیتی جانا ۔ کچھ دیر بعد وہ اپنا گوشت کا پیکٹ لے کر چلی گئی۔ اور میں سوچ رہی تھی کہ کیا صدقہ خیرات کی مد میں بھی دوسروں سے کام کروا لیتے ہیں ؟ یہ قربانی کا گوشت اللہ کی راہ میں دینا تھا تو اس غریب سے اتنا کام کروا کے کیوں دیا ؟ اگر کام کروایا تو اس کا معاوضہ الگ بنتا تھا کہ قربانی کا گوشت تو بطور اجرت بھی قصائی کو نہیں دے سکتے ۔ اسی دن پتا چلا کہ انہوں نے دو بکرے اور ایک گائے قربان کی ہے ، جن کی قیمت شاید لاکھوں میں بنتی ہے مگر اس حق دار کو اس کے کام کے بدلے پانچ سو دینے کی توفیق نہ ہوئی ، قربانی کی چند بوٹیوں پہ سارا گھر دھلوا لیا ۔ ایک ایسی بھی خاتون ہیں جن کو میں قریب سے جانتی ہوں ، ان کو ان کی نند امریکہ سے زکوٰۃ اور صدقات میں اچھی خاصی رقم بھیجا کرتی تھیں کہ یہ ایک دو سفید پوش گھرانوں میں تقسیم کردیا کریں ، وہ جس خاتون کو رقم دیتی پہلے اس سے گھر کا سارا کام کرواتی ، حتی کہ سردیوں میں قالینیں تک دھلواتی اور معاوضے کے طور پر نند کے زکوٰۃ کے پیسوں سے دے کر احسان چڑھا دیتی اور سوچتی کہ ثواب بھی مل گیا ۔ میں نے ذاتی طور پر بھی اس خاتون کو سمجھایا مگر وہ باز نہ آئی ، کہنے لگی میرا تو مفت ان لوگوں کو پیسے دینے کو جی نہیں چاہتا ۔۔۔۔ تو میں نے معاملہ خدا پر چھوڑ دیا ۔ لیکن میں نے ایسے سخی لوگ بھی دیکھے ہیں جو تھوڑے سے کام پر زیادہ معاوضہ دے کر اللہ کو خوش کردیتے ہیں اور ان جیسے بھی ۔۔۔ اور ایسے لوگ بھی ہیں جو کسی کا حق مار کر لاکھوں کے بیل اور بکرے قربان کرکے سمجھتے ہیں ثواب مل گیا ۔ کسی کے ساتھ حقوق کے معاملے میں زیادتی ، ایک ایسا بوجھ ہے جو تاعمر کندھوں سے نہیں اترے گا۔ یہ قرض ہے جس کا ادا کرنا ضروری ہے ۔ آپ لاکھ قربانیاں ، زکوٰۃ ، صدقات اور خیرات دیں ۔۔۔ کسی محنت کش کی محنت دبا لی ۔۔۔ تو سب ضائع ہوگیا ۔ کھونٹے سے چاہے کتنے بڑے بڑے جانور باندھ لیں ، خدا کے ہاں گوشت اور خون تھوڑی پہنچتا ہے ۔۔۔ بات تو آپ کے معاملات پہ آ کر رکتی ہے ۔ آصفہ عنبرین قاضی ( نشر مکرر )

❤️ 👍 😢 🙏 19
Muslim Sisters
Muslim Sisters
6/10/2025, 1:39:11 AM

‏لوگوں کے مابین تعلقات گھروں کی مانند ہوتے ہیں۔کچھ کو معمولی مرمت کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ کچھ منہدم ہو کر دوبارہ تعمیر کئے جانے کے لائق ہوتے اور کچھ ہمیں مجبور کرتے ہیں کہ ہم ان پر FOR SALE لکھ دیں۔ #Muslim_sisters

Post image
❤️ 👍 😢 🙏 24
Image
Muslim Sisters
Muslim Sisters
6/10/2025, 3:34:26 PM

‏عالم کی تین بنیادی علامات : ‏١) اپنے علم پر عمل کرنے والا ہو۔ ‏٢) ایک عرصہ اساتذہ کے سامنے زانوئے تلمذ طے کیا ہو۔ ‏٣) صحابہ و تابعین کے منہج پر ہو۔ ‏(الموافقات : ١٤١/١ ، ملخصا) #Muslim_sisters

Post image
❤️ 😢 14
Image
Muslim Sisters
Muslim Sisters
6/10/2025, 3:34:24 PM

داماد اگر جانور نکل آئے تو سماج کے ڈر سے بیٹی کو سمجھوتہ کرنے کا نا کہو اُسے اِس عذاب سے نکال لو. اس بات پر تو سب ہی متفق ہوتے ہیں. لیکن کوئی یہ نہیں کہتا کہ اگر بہو چنڈالنی نکل آئے تو اسے بھی اسکے باپ اور بھائیوں کے حوالے کرکے سکون کی زندگی گزاری جائے. اسکی وجہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں ہر لحاظ سے عورت کو تحفظ دینے کی کوشش کی جاتی ہے پھر چاہے وہ زبانی بیان ہو یا عملی کوئی کام ہو. ہر شخص اس بات کو سمجھتا ہے کہ علیحدگی یا طلاق کے بعد عورت کو آگے کتنے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی بنیاد پر عورت کے ساتھ یہ ہمدردی کا پہلو نظر آتا ہے کہ کسی طرح عورت کا گھر بسا رہے جبکہ ایسا ہر گز نہیں کہ عورت کی کبھی کوئی غلطی نہیں ہوتی . آپ اگر جائزہ لیں تو آپکے آس پاس ہی ایسے کئی لوگ اور گھر نظر آجائیں گے جنکے گھر میں بہو کے آتے ہی گھر دوزخ بن گیا. زبان کی تیزی, برداشت کی کمی, بد اخلاقی, گھر والوں سے برا رویہ, گھر کا نظم وضبط خراب کردینا, یہ وہ بنیادی باتیں ہے جو آج کے دور میں ہر چوتھے گھر کی نئی نویلی دلہن کی کہانی ہے . اور ایسی صورتحال میں معاشرہ یہ کہہ کر بَری ہوجاتا ہے کہ شادی لڑکےسے ہوئی ہے اس کے گھر والوں سے نہیں. بیوی اور ماں کے درمیان توازن نا رکھنے کی وجہ سے ایسے کئی مرد خودکشی کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں. یا تو پھر ماں باپ اور گھر والوں کو اللہ حافظ کا کہہ کر الگ ہوجاتے ہیں. جانور داماد سو میں ایک کوئی ایسا ہوتا ہوگا لیکن یہ جو باتیں میں نے ابھی بتائی ہیں ایسی بہو ہر چوتھے گھر میں آپ کو ایک نا ایک نظر آئے گی. جسکو خود یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کیا چاہتی ہے. شوہر کے ساتھ ساتھ بقایہ گھر والوں کا بھی جینا حرام کرکے رکھتی ہیں. اور جنکو معاشرہ یہ کہہ کر کور کرلیتا ہے کہ چھوٹی موٹی باتیں تو ہر گھر میں ہوتی ہیں.لیکن کوئی یہ نہیں کہتا کہ ان چھوٹی موٹی باتوں سے ہی گھر کا سکون برباد ہوجاتا ہے. اس پوسٹ کا مقصد صرف اتنا تھا کہ جانور داماد سے علیحدگی اختیار کرنے کی ترغیب بالکل درست ہے لیکن اگر خدانخواستہ مردوں نے اپنی زندگی میں سکون کی تلاش پر عمل شروع کیا تو یقین کریں ہمارے معاشرے کی ستر فی صد عورتیں اپنے والدین کے گھر پر زندگی گزاررہی ہونگی. اختلاف رائے آپ بالکل کریں لیکن تہذیب کے ساتھ. مجھے ویسے تو اندازہ ہے اب جتنی بہوئیں اس پوسٹ پر آئیں گی انکی محبت کا پیمانہ سسرال والوں کے لئیے بھرا ہوگا. یا تو پھر انہوں نے ایسی کوئی بہو دیکھی ہی نہیں

👍 😢 😮 ❤️ 😂 26
Muslim Sisters
Muslim Sisters
6/9/2025, 4:00:49 PM

/9j/4AAQSkZJRgABAQAAAQABAAD/2wBDABsSFBcUERsXFhceHBsgKEIrKCUlKFE6PTBCYFVlZF9VXVtqeJmBanGQc1tdhbWGkJ6jq62rZ4C8ybqmx5moq6T/2wBDARweHigjKE4rK06kbl1upKSkpKSkpKSkpKSkpKSkpKSkpKSkpKSkpKSkpKSkpKSkpKSkpKSkpKSkpKSkpKSkpKT/wgARCABIAEgDASIAAhEBAxEB/8QAGQABAAMBAQAAAAAAAAAAAAAAAAECAwQF/8QAFgEBAQEAAAAAAAAAAAAAAAAAAAID/9oADAMBAAIQAxAAAAD0unrGOwAInIuqL1rznU5x0ueDornU3ZDamsFEULzmL5XglYTn0DGnSMKdVDJrBCRqAACvMaRcTX//xAAaEQACAgMAAAAAAAAAAAAAAAAAAgERITFA/9oACAECAQE/AOdYxY2z/8QAGREAAgMBAAAAAAAAAAAAAAAAAAECESFA/9oACAEDAQE/AOeT2hH/xAAtEAEAAgEDAwIDCAMAAAAAAAABAhEAAxIhMUFRInETIGEEBRAUIzBCUjIzgf/aAAgBAQABPwD74/MSIw0NLdf8vGfZ9PUNLTNRdxGms0dNFkyl7Py1zebDfu7/ALDCY/7MhGUZeqd/T8PiQutxjqQAWRzjqQOsjN8f7Gb4/wBjPiQJVuLyc9OR6pd8CG/huWaspCAheMU3clvesoS/S0ccd8231RfFZx04xhuREo+mIbb444usIEw9R9OM0BNTlF9snMi8xXHV5D4a+clMI3sX/mOoH8O3OOrEBIdcNRv/AA4yWoHGzjJMjoq34zSs1ab5yUiJa1m6NXZjqqcAe7iX1ev1xjGru08ORIvF8++BFuXjteSpLeD3yD+oB485qyCih84+qF0VfTNpLsVjHcUA241pvIV2zjhKLfGG1dpWcLTtTxmkivHJ1yh7ZR4yjKPGIPbDT5VcdPkbzbteZGacCMlJ3fb55SIFyaMnPe9Yp2zRKn2z//4AAwD/2Q==

🙏 😢 😮 4
Muslim Sisters
Muslim Sisters
6/9/2025, 1:11:33 AM

‏”عیدین اور ایامِ تشریق کے موقع پر لوگوں کا کھانے کیلیے اکٹھا ہونا مسنون اور رسول اللہ ﷺ کے جاری کردہ شعائرِ اسلام میں سے ہے۔“ ‏(مجموع فتاوى ابن تيمية : ٢٩٨/٢٥) #Muslim_sisters

Post image
❤️ 👍 23
Image
Link copied to clipboard!