Usmania Official
Usmania Official
February 8, 2025 at 02:51 PM
جب امام احمد بن حنبل رحمہ اللّه کو قید کیا گیا تو جیل کا ایک محافظ ان کے پاس آیا اور ان سے پوچھا: ’’اے ابو عبداللہ! ظالموں اور ان کی مدد کرنے والوں کے بارے میں جو حدیث مروی ہے کیا وہ صحیح ہے؟ آپ نے کہا: ہاں۔ جیل کے محافظ نے پھر کہا: "تو کیا میں بھی ظالموں کا مددگار سمجھا جاتا ہوں؟" امام احمد (رحمه الله) نے جواب دیا: "نہیں (تم ظالموں کے مددگار نہیں)، ظالموں کے مددگار تو وہ ہیں جو ان کے بالوں میں کنگھی کرتے ہیں، ان کے کپڑے دھوتے ہیں، ان کا کھانا تیار کرتے ہیں، اور ان سے خرید و فروخت کرتے ہیں۔ جہاں تک تمہارا تعلق ہے تو تم خود ظالموں میں سے ایک ہو! مناقب الامام احمد'، از ابن الجوزی، ص. 397 --------------------------------------------- *Follow Us ! UsmaniaOfficial..ᡣ𐭩*
❤️ 👍 😢 💚 ♥️ 🙏 51

Comments