VOICE OF SARAWAN ✍️
VOICE OF SARAWAN ✍️
February 15, 2025 at 07:06 AM
*کل ایسا ہوا جو ہم نے بتایا تھا کہیں پر بھی ماشاء اللہ کوئی بھی بڑی بارش نہیں ہوئی اور کوئی بھی جگہ باقی نہیں رہی جہاں کا ہم نے بتایا تھا* *کوئٹہ مین کل دن کے وقت سیکنڈ ٹائم ہلکی پھلکی بونداباندی شروع ہوگئی رات کو بارش کا روپ دھار کر زمین کو گیلی کردی بعض علاقوں سڑک پر پانی بہنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں* *کوہ ذرغوں اور چلتن پر کچھ برف باری بھی ہوگئی ہے مردار پہاڑ اگر حلال ہوتا شائد وہاں بھی ہوجاتی* *کوئٹہ میں آسمان بلکل کلئیر مگر تادیر کلئیر نہیں رہسکتا فضاؤں میں نمی موجود کچھ دیر بعد بھاپ بن کر بادل کی شکل میں کوئٹہ کی سماء کو ایک بار پھر مزین بنادیں گے مگر افسوس کہ آج کے یہ بادل کوئٹہ کی زمین کو زینت نہیں بخشتے کہ ان میں صلاحیت برسنے کی نہیں* *آج پورے بلوچستان میں کہیں پر بھی بارانی بادل نہیں بادل جہاں کہیں پر ہوں وہ بانجھ بادل ہونگے صرف مکران ڈویژن کے ایک چھوٹے سے علاقے واشک لدگشت کے چند مقامات کچھ بادل آجائیں گے وہ ہلکا پھلکا برس سکتے ہیں* *اب 2 تین دن وقفہ سا رہے گا بارشوں کا سلسلہ 18 تاریخ کو دوبارہ شروع ہوجائے گا ان شاء اللہ* =ہ=========۔==========ہ= ماہر فلکیات حاجی ولی محمد بڑیچ 2025۔3۔15 ہفتہ صبح 11:45 بجے
👍 🙏 3

Comments