
VOICE OF SARAWAN ✍️
13.0K subscribers
About VOICE OF SARAWAN ✍️
*سیاست کے ایوانوں میں چھپے راز پردوں کے پیچھے کی سازشیں اور وہ کہانیاں جو عام خبروں سے اوجھل رہتی ہیں' کچھ یہاں بے نقاب ہوگا* !
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*کوئٹہ* *جیکب آباد کے قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے سبب ٹریک عارضی طور پر بند ہوگیا۔* *ریلوے انتظامیہ کے مطابق حملے کے نتیجے میں ٹرین کی دو کوچز ڈی ریل ہوگئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔* *ریلوے ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ریل کی پٹڑی کو نقصان پہنچا، جس کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے*

*اطلاع عام* *ضلع مستونگ سے تعلق رکھنے والے مرد خواتین جن جن کے شناختی کارڈ کسی اور فیملی میں غلط اندراج کی وجہ سے بلاک ھوگہے ھہیں اس سلسلے میں بلاک شدہ شناختی کارڈز کی میٹنگ مورخہ 2 جولاہی 2025 بروز بدھ بوقت دس بجے بمقام ڈپٹی کمشنر آفس مستونگ میں منعقد ھوگا* *لہزا اس سلسلے میں تمام ساہلین کو ھدایت کی جاتی ھے کہ وہ اپنے تمام کاغزات کے ھمراہ پیش ھونے سے پہلے نادرا آفس مستونگ سے اپنا بلاک شدہ شناختی کارڈ کا سیریل نمبر لے کر اپنے کاغزات کے ھمراہ کمیٹی کے سامنے پیش ھو*

بریکنگ نیوز ایران کا دارالحکومت تہران اسرائیلی میزائلوں کے زد میں

ماسکو کے چینی سفارت خانے نے ان ممالک کی فہرست شائع کی ہے، جن پر جنگِ عظیم دوم کے بعد امریکا نے بمباری کی: جاپان: 6 اور 9 اگست 1945 کوریا اور چین: 1950–1953 (جنگِ کوریا) گواتی مالا: 1954، 1960، 1967–1969 انڈونیشیا: 1958 کیوبا: 1959–1961 کانگو: 1964 لاؤس: 1964–1973 ویتنام: 1961–1973 کمبوڈیا: 1969–1970 گریناڈا: 1983 لبنان: 1983، 1984 (لبنان اور شام میں اہداف پر حملے) لیبیا: 1986، 2011، 2015 ایل سلواڈور: 1980 نکاراگوا: 1980 ایران: 1987 پاناما: 1989 عراق: 1991 (خلیجی جنگ)، 1991–2003 (امریکی و برطانوی حملے)، 2003–2015 کویت: 1991 صومالیہ: 1993، 2007–2008، 2011 بوسنیا: 1994، 1995 سوڈان: 1998 افغانستان: 1998، 2001–2015 یوگوسلاویہ: 1999 یمن: 2002، 2009، 2011، 2024، 2025 پاکستان: 2007–2015 شام: 2014–2015 یہ فہرست تقریباً 30 ممالک پر مشتمل ہے۔ چین نے زور دیا ہے کہ "ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ دنیا کے لیے اصل خطرہ کون ہے۔" پھر سوال اُٹھتا ہے: کیا کبھی مغربی معاشرے نے امریکا پر برہمی ظاہر کی؟ کیا کبھی اس کے خلاف زوردار آوازیں بلند ہوئیں؟ کیا کسی ایک بار بھی امریکا پر پابندیاں عائد ہوئیں؟ یہ پورا دنیاوی نظام، جسے ہم "بین الاقوامی برادری" کہتے ہیں، خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے، جبکہ امریکا دنیا بھر کے ممالک پر ڈاکوؤں کی طرح حملہ آور ہو کر ان کے خوابوں کو بھی خوفناک کابوس میں بدل دیتا ہے۔ نہ کوئی مذمت، نہ کوئی سرزنش، نہ کسی قسم کی ناراضگی۔ ایک بزدل، بے شرم، اور منافق عالمی ضمیر۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس فہرست کو ہر ممکن پلیٹ فارم پر بار بار نشر کیا جائے۔ ایسی ویڈیوز بنائی جائیں جو ان تمام مغربی منافقوں کو بے نقاب کریں اور امریکا کے ہاتھوں دنیا بھر میں ہونے والے جرائم کی ہر حقیقت یاد دلاتی رہیں۔ چینی سفارتخانے کی جانب سے یہ فہرست سفارتِ چین برائے روس (ماسکو) نے ایک سیاسی اور اخلاقی پیغام کے طور پر اُس وقت جاری کی، جب عالمی میڈیا اور مغربی ممالک ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کر رہے تھے، لیکن خود امریکا کے ماضی کو مکمل نظرانداز کیا جا رہا تھا۔ یہ فہرست اس دوہرے معیار (double standards) کو بے نقاب کرنے کے لیے شائع کی گئی، جو امریکا اور مغرب انسانی حقوق، بین الاقوامی قانون اور عالمی سلامتی کے معاملات میں اپناتے ہیں۔ جب ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا تو امریکا اور اس کے اتحادیوں نے ایران کو "عالمی خطرہ" قرار دینا شروع کر دیا۔ چینی سفارتخانے نے اس تنقیدی مہم کے جواب میں یہ فہرست جاری کی تاکہ یاد دلایا جا سکے کہ حقیقی خطرہ وہ ملک ہے جس نے جنگِ عظیم دوم کے بعد 30 سے زائد ممالک پر بمباری کی ہے۔ چین کا موقف ہے کہ امریکا کسی بھی اخلاقی مقام سے بات کرنے کے اہل نہیں، کیونکہ خود اس کا ماضی اور حال انسانی حقوق کی پامالیوں اور عالمی جارحیت سے بھرا پڑا ہے۔ چین نے اس فہرست کو جاری کر کے ایک وسیع تر پیغام دیا: "دنیا کو یاد رکھنا چاہیے کہ کون اصل خطرہ ہے۔ مغربی میڈیا اور حکومتیں منافقت سے کام لیتے ہیں، اور جب امریکا قتل عام کرتا ہے تو وہ خاموش رہتے ہیں۔" یہ اقدام صرف سفارتی یا معلوماتی نہیں، بلکہ سیاسی جواب اور اخلاقی چارج شیٹ بھی ہے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے جاری یک طرفہ بیانیے کے خلاف۔.


بلوچستان / آئی ایم ایف ہدایت 6000 ہزار آسامیاں ختم کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے بھی آئی ایم ایف کی ہدایت پر ملازمتیں ختم کیں ۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaetNsX0rGiSWCGaOb2L کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر 6 ہزار اسامیاں ختم کردی، صوبائی وزیر خزانہ شعیب کوئٹہ: ان چھ ہزار اسامیوں کی ضرورت سرکاری محکموں میں نہ ہونے کے برابر تھی، وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی https://whatsapp.com/channel/0029VaetNsX0rGiSWCGaOb2L کوئٹہ: اس سے صوبائی حکومت نے ریشنلائزیشن کے تحت 14 ارب روپے کی خطیر رقم بچت کی، وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی کوئٹہ: حکومت نے کفایت شعاری، عوام کی ترقی اور فلاح پر خصوصی توجہ دی، شعیب نوشیروانی

*ایران کا 24 گھنٹوں میں 28 اسرائیلی طیارے روکنے کا دعویٰ، اصل آپریشن جلد: ایرانی چیف آف اسٹاف* * ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف اصل آپریشن جلد انجام دیا جائے گا۔ * ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے یہ بات جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ * دوسری جانب ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 اسرائیلی طیاروں کی نشان دہی کر کے انہیں روکا


*کوئٹہ* *بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت علی لہڑی اور میر ہزار خان لہڑی ملاقات کر رہے ہیں*


*کوئٹہ* *سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی بلوچستان پیس فورم،کیتھلین کمال رئیسانی فاؤنڈیشن اور فاطمید فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سراوان ہاؤس میں ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا افتتاح کررہے ہیں*


`باکمال لوگ۔۔۔۔لاجواب سروس یا شرمناک سروس، PTCL کےموبائل فون نیٹ ورک یو فون نے مستونگ کے ہزاروں صارفین کو ذلیل و خوار کردیا۔۔۔۔۔۔۔بجلی کے چلے جاتے ہی یو فون سروس کی بھی لوڈشیڈنگ شروع ہوجاتی ہے۔۔۔۔ اور نیٹ ورک کئی کئی گھنٹے بند رہتا ہے جس سے صارفین کا ملک بھر سے رابطہ منقطع ہو کر سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہورہے ہیں۔۔۔۔۔` *مستونگ///// تفصیلات کے مطابق مستونگ میں کیسکو کو دیکھتے ہوئے PTCL کی موبائل فون نیٹ ورک یو فون نے بھی اب لوڈشیڈنگ شروع کردیا ہے بجلی چلے جانے کے بعد یوں فون بھی بند ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ زرائع کے مطابق یوفون ٹاور کے بیڑی کمزور اور جنریٹرز کو چلانے کے بجائے فیول کو ہڑپ کیا جارہا ہے اور جنریٹرز نہ چلنے سے سسٹم بیٹھ جاتی ہے ۔۔۔ کیسکو کی طرف نااہل محکمہ مواصلات نے بھی صارفین کو ذلیل و خوار کرنے کی روش اختیار کرلی ہے، صارفین روزانہ لاکھوں روپے کے پکچرز کرتے ہیں کہ انہیں سہولت ملے مگر سہولت درد سر اور عذاب انسانی بن چکا ہے۔۔اور پیسے ایسا ہی ضائع ہورہے ہیں ۔۔۔ یو فون صارفین نے موبائل نیٹ ورک کی بندش پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جی ایم پی ٹی سی ایل جی ایم یو فون موبائل نیٹ ورک وزیر اعلی بلوچستان ترجمان بلوچستان حکومت و عوام کی تکلیف سے بےخبر لاپتہ عوامی نمائندوں ڈپٹی کمشنر مستونگ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔عوامی و سیاسی حلقوں نےمزید افسوس کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے مستونگ کے تمام بنیادی مسائل کے حل کیلئے عوام کو ہی سڑکوں پر نکلنے روڈ بلاک کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے بغیر روڈ بلاک و احتجاج کے اس شہر میں کو سننے والا نہیں ہے۔۔۔۔اور اگر مسلے کو حل نہیں کیا گیا تو ڈپٹی کمشنر ہاوس کے سامنے روڈ بلاک کیاجائے گا*


*ایرانی فورسز نے کچھ دیر قبل اپنے 3 منٹ سے کم وقت میں 2000 کلومیٹر کا سفر طے کرنے والے میزائل طوفان سے اسرائیل پر حملہ کر دیا*۔