🕋 پیـــغـــامِ امـــن و ســـلامتـــی
🕋 پیـــغـــامِ امـــن و ســـلامتـــی
February 11, 2025 at 10:56 AM
*اپنے لڑکوں کا خیال کیجیے* ۔ کئی بار لکھا ہے کہ صرف اپنی بیٹیوں کی نہیں بلکہ بیٹوں کی بھی فکر کریں ان پر نظر رکھیں بھرپور توجہ دیں کیوں کہ موجودہ دور میں صرف لڑکیوں کو " *ہراسمنٹ* " کا سامنا نہیں کرنا پڑتا بلکہ لڑکے بھی زد میں آتے ہیں۔۔ کل ایک والد کہہ رہا تھا کہ " میں اپنے بیٹے کو سکول چھوڑ کر آتا ہوں واپس لینے بھی خود جاتا ہوں کیوں کہ کئی بار اسے اس کے فیلوز نے راستہ روک کر تنگ کیا کہ ہمارے ساتھ دوستی لگاؤ ورنہ تمہیں ماریں گے" ۔۔۔ کیا آپ والدین اس دوستی کا مطلب سمجھتے ہیں ؟ اگر نہیں ۔۔ تو پھر آپ لوگ ضرورت سے زیادہ معصوم ہیں۔ یہ وہی دوستی ہے جو جنسی تسکین کا باعث ہے اس دوستی کا اصل نام یہی ہے۔۔۔ آپ نے بچوں کو وہ خوراک دی ہے جس نے انہیں وقت سے پہلے ہی بالغ کر دیا ہے۔ آپ نے موبائل اور انٹرنیٹ بھی ان کی دسترس میں دے دیے ہیں۔ یہ وہاں سب کچھ دیکھ رہے ہیں لطف اندوز ہو رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں وہ لذت چاہیے جو اصل میں ملتی ہے۔ سکول جاتا بچہ آگ جیسا ہوتا ہے میں اسی لیے کہتا ہوں کہ کم عمر لڑکوں کو پڑھانے والی ٹیچرز کا لباس بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے یا پھر انہیں میل ٹیچرز کی سرپرستی میں ہونا چاہیے ۔۔۔ یہاں سے دو راستے ان کی نظر میں آتے ہیں ۔۔۔ کسی مخالف جنس کا انتخاب ۔۔۔۔ ویسے آج کل یہ بھی ناممکن نہیں ہے لیکن کسی حد تک مشکل ضرور ہے وہ بھی سکول لیول تک ۔۔۔ لہٰذا میری گفتگو اس وقت ان بچوں کے حوالے سے ہے جو ابھی سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔۔۔ انہیں آسان راستہ اپنی ہی جنس کا انتخاب لگتا ہے تو وہ یہی راستہ منتخب کر لیتے ہیں۔۔ یہ فطرت نہیں ہے بلکہ بوقتِ ضرورت اسے اپنایا جاتا ہے۔ یہ قدرے آسان ہے کہ دو کزن دو فیلوز یا دو دوست ایک ہی جنس سے تعلق رکھتے ہوں تو ان کی تنہائی میں ملاقات زیادہ مشکوک نہیں لگتی ۔۔۔۔۔ لکھنے کے لیے مزید بہت کچھ ہے مگر لکھنا نہیں چاہتا ۔۔۔۔ آپ والدین کو دو مختلف زاویوں سے اپنی اولاد پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔۔۔۔ آپ کا لڑکا کسی کی جنسی تسکین کا سامان تو نہیں بن رہا ؟ یا اسے اس طرف لانے کی کوشش تو نہیں کی جا رہی ؟ ۔۔ اسے اپنے فیلوز ، کزنز وغیرہ کی طرف سے بلیک میل تو نہیں کیا جا رہا ؟ ۔۔۔۔۔۔ آپ کا لڑکا کسی کو تنگ تو نہیں کر رہا ؟ کسی کو اپنی تسکین کے لیے استعمال تو نہیں کر رہا ؟ کسی ایسی محفل کا حصہ تو نہیں جہاں یہ سب ہوتا ہے ؟ ایک اور تلخ مگر اہم سوال ۔۔۔۔ آپ کا لڑکا کسی بڑی عمر کی خاتون کے لیے راحت کا سامان تو نہیں بنا ہوا ؟ توجہ دیں ۔۔۔ ان سوالوں کا جواب تلاش کریں ۔۔۔۔ *بچوں کے ساتھ مضبوط بانڈنگ بنائیں* ۔۔۔ *گھر میں دستر خوان لگائیں* ۔۔۔ *بچوں کی روٹین سے واقف رہیں* ۔۔ *ان کے دوستوں کی فہرست اور ان کے کردار کو جاننے کی کوشش کریں ۔۔* ۔۔ دیر مت کریں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ۔۔۔۔ *ذہن نشین کر لیں* " *اچھے والدین بننے کے لیے اچھے میاں بیوی ہونا پہلی شرط ہے اس کے بعد ہی آپ اپنی اولاد کی تربیت کر سکتے ہیں* " تحریر کو صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کیجئے ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن جائے بچوں کی اسلامی تربیت گروپ میں شمولیت کے لئے تربیہ لکھ کر وٹس ایپ میسج کیجئے 03016865171
❤️ 👍 😢 🙏 32

Comments