🇵🇰Deen 🇵🇸 Vision🇧🇩
🇵🇰Deen 🇵🇸 Vision🇧🇩
February 12, 2025 at 01:41 AM
  *`احکامِ روزہ کورس`*   *`رمضان کے فضائل پر چند آحادیثِ کریمہ`👇* *1️⃣ `صحیح بخاری و صحیح مسلم` میں ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی حضورِ اقدس ﷺ فرماتے ہیں جب رمضان آتا ہے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں* *`صحیح البخاري کتاب الصوم`* *2️⃣ ایک `روایت` میں ہےکہ جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں* *3️⃣ ایک `روایت` میں  ہے کہ رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین زنجیروں میں جکڑ دیے جاتے ہیں* *4️⃣ `ابن ماجہ` کی روایت میں  ہے جب ماہِ رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین اور سرکش جنّ قید کر لیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں تو اُن میں سے کوئی دروازہ کھولا نہیں جاتا اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں تو اُن میں سے کوئی دروازہ بند نہیں کیا جاتا اور منادی پکارتا ہے اے خیر طلب کرنے والے متوجہ ہو اور اے شر کے چاہنے والے باز رہ اور کچھ لوگ جہنم سے آزاد ہوتے ہیں اور یہ ہر رات میں  ہوتا ہے☞◆🌹🌸* *`واللہ تعالٰی اعلم ورسولہ اعلمﷺ`*
❤️ 👍 😢 19

Comments