Muhammad Mazhar Hussain Official
Muhammad Mazhar Hussain Official
February 9, 2025 at 08:11 AM
*کیا آپ اس لئے toxic ہوگئے ہیں کہ آپ کو toxic رویے سہنے پڑے ؟* کیا آپ اس لیے صدقہ دینے سے احتراز کررہے ہیں کہ لینے والے نے آپ کے سامنے misuse کیا؟ کیا آپ اس لیے تلخ کلامی کرتے ہیں کہ ایک مخصوص ماحول میں کوئی آپ سے شیریں لہجے میں بات نہیں کرتا ؟ کیا آپ اس لئے مسکرانا چھوڑ چکے ہیں کہ کوئی آپ سے مسکرا کر بات نہیں کرتا ؟ ٹھیک!! تو کیا آپ لوگوں کی وجہ سے اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے ایک حسین ، اور انعامات سے مزین ملاقات کی تیاری کرنا چھوڑ دیں گے ؟ کیا آپ لوگوں کی وجہ سے کریم رب کو قرض دینا چھوڑ دیں گے ؟ کیا آپ لوگوں کی وجہ سے جنت کے راستوں کے راہی نہیں بنیں گے ؟ *آپ کیسی شخصیت بننا چاہتے ہیں؟ ایسی جو اپنے ارد گرد کے ماحول سے متاثر ہو کر * negativity کو اپنے اندر بسا لے؟ *یاایسی جو اپنی positivity اور اچھے اخلاق سے دوسروں کے لیے مثال قائم* *کرے اور کریم رب کے حضور سرخرو ٹھہرے ؟* یاد رکھیں، آپ کا رویہ آپ کا اپنا چناؤ ہوتا ہے۔ *مشکل حالات میں بھی نرمی اور محبت کا راستہ اپنائیں۔* *تبدیلی آپ سے شروع ہوتی ہے!* #positivevibes #positivethinking #inspiration ─────────── 🍁✨🌺🕊️🌺✨🍁 *زندگی کے ہر پہلو کو بہتر بنائیں! بچوں کی تربیت، گھریلو محبت، اور بہت سی دینی و دنیاوی معلوماتی پوسٹس کے لیے جوڑیے ہمارے چینل کے ساتھ۔* Follow:👇🏻👇🏻👇🏻 https://whatsapp.com/channel/0029Va7oE5fBadmVaQ3W2h3e 🕊️ Informative Knowledge 🕊️
❤️ 👍 11

Comments