زاد الخیر آفیشل
زاد الخیر آفیشل
February 8, 2025 at 05:17 PM
ایسا نہیں سوچتے "*میرے ساتھ یہ کیوں ہوا، میرا کیا قصور تھا۔*" آپ کے ساتھ جو بھی ہوا اس میں آپ کے لیے سبق تھا۔ آپ نے کچھ سیکھنا تھا۔ اگر آپ کا دل ٹوٹا ہے تو کیا پتا اس دل کے ٹوٹنے میں خیر ہو۔ کیا پتا اس دل کے ٹوٹنے کے بعد ہی آپ نے بہت کچھ سیکھنا ہو۔ کیا پتا وہ درد سہنے کے بعد آپ کو اللہ ملنا ہو۔ اللہ کو بہت پیار ہے آپ سے۔ اس نے تو ہر مشکل میں آپ کا ساتھ دیا ہے، کبھی اکیلا چھوڑا ہی نہیں۔ اس جیسا خیال تو آپ کا کوئی رکھتا ہی نہیں۔ جب سب گرا دیتے ہیں تب وہی اٹھنے کی ہمت دیتا ہے۔ اور تب آپ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر اٹھتے ہیں کیونکہ اٹھانے والا جو ہے نا وہ آپ کا اللہ ہے، جو سب سے طاقتور اور سب سے زیادہ مہربان ہے۔ اس لیے مایوس نہیں ہوتے، کیونکہ اللہ آپ کے ہر غم کو خوشی میں بدلنے کی قدرت رکھتا ہے۔ وہی ہے جو مشکل کے بعد آسانی لاتا ہے اور ہمارے دلوں کو سکون بخشتا ہے۔ ❤️
❤️ 👍 😢 🤲 💯 🥹 🫀 🌹 💖 💧 50

Comments