
کوئٹہ کی آواز
February 9, 2025 at 11:33 AM
بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت حاجی نور محمد شاھوانی منعقدھوا اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جعفرخان کاکڑ مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی روزی خان مندوخیل نائب صدر حاجی عطااللہ خان کاکڑ سہیل خان کاکڑ ژوب ڈیویژن کے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالخالق جوگیزئی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالجبار کاکڑ قلعہ سیف اللہ کے صدر ملک شیر علی کاکڑ محمّد شاہ شاہ باران حاجی عبد المجید پرکانی بابو بھائی مچھ زون کے صدر حاجی عیسے خان سمالانی مبین شاہ کاکڑ ملک نور خان کرد حاجی محمد امین سمالانی ملک نور خان کرد نصیب اللہ کاکڑ حاجی محمد چستی محمّد حنیف ناصر محمّد رمضان لورالائی و دیگر کثیرتعداد میں گڈز ٹرانسپورٹروں نے شر کت کی اجلاس میں زبر دست بحث مباحثہ کرتے ھوئے پنجاب میں پیٹرولنگ پولیس اور موٹر وے پولیس کے ناروا رویہ اور بڑے بڑے چالان و بھاری جر مانے اور ٹرک ڈرائیوروں کو تھانہ میں بند کرنے کیخلاف پورے بلوچستان سے 18 فروری سندھ پنجاب اور خیبر پختون خواہ کیلئے لوڈنگ و آن لوڈنگ بند کردیا جانے کا اعلان اور 11 فروری کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کریں گے انہوں نے تمام بلوچستان کے گڈز ٹرانسپورٹروں سے کہا کہ اپنے اپنے گاڑیوں کو گھروں میں کھڑی کردیں اور تمام گڈز كمپنی مالکان کو ھدا یت کی کہ وہ اپنی اپنی كمپنیوں کو بند رکھیں اور ھڑتال کیلئے ہر ضلع میں کمیٹی تشکیل دی گئی اور ھڑتال کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ھے
https://whatsapp.com/channel/0029VaFFcFtGZNCkGrD1ZP1V