RTN_BALOCHISTAN
February 12, 2025 at 02:28 PM
*موسم کے بیانات دینا ہم کیوں چھوڑ گئے=*
=ہ========================ہ=
*آپ دیکھ رہے کہ کئی دنوں سے* *موسم کے حوالہ سے میں کوئی بیان نہیں دے رہا اس کی وجہ یہ کہ لوگ ہمارے ساتھ بہت ناجائز کر رہے ہیں گزشتہ دنوں میرے گروپس چلانے والہ حافظ احسان عزیز بڑیچ کے ساتھ بھی ان کے گروپوں میں کچھ لوگوں نے بہت بڑی بدتمیزی کی تھی*
*اور مجموعی طور ہم سب کے ساتھ لوگوں کا رویہ ٹھیک نہیں اس بار صرف ایک بارش31 تاریخ کی مس ہوکر نہیں ہوئی اس کا باقاعدہ کچھ نکمے مجھے سیاسی بحث و مباحثہ کے دوران کمنٹس کرکے طعنے دیا کرتے تھے کہ تم تو وہی ہو جو 31 تاریخ کو بارش کا بولا تھا جھوٹے انسان! اس طرح کے جہلاء کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوتا ہے*
*ہم فری میں کام کرتے ہیں مگر افسوس کہ فری میں گالیاں بھی کہارہے ہوتے ہیں*
*موسمبیان لکھنے میں مخں بہت تیز یہ موسم کا لمبا سے لمبا بیان بھی میں 5 منٹ میں لکھ لیتا ہوں مگر لکھنا شروع کرنے سے پہلے معلوم کرنا آسمان چھاننا بادلوں کو ڈھونڈنا ان کا پانی چیک کرنا ہر ہر علاقہ کے اس وقت کا لو پریشر دیکھنا اور بادلوں کا رخ دیکھنا بادلوں کی جسامت ہیئت کمیت کثافت کیفیت اور ان کی حد رفتار معلوم کرنا یہ بہت بڑا ٹائم لیوا کام ہے اور بیان بنانے کے بعد فیسبک میں دینے میں تو کوئی ٹائم نہیں لگتا وہ تو آسان ہے مگر گروپوں میں دینا بڑا مسکل کام ہے اس وقت صرف میرے موبائل میں موجود 600 کے قریب گروپس ہیں ان سب میں بیان دینا یہ 6 گھنٹوں کا کام ہوتا ہے مگر ابتک کسی دن بھی سب کو نہیں دے سکا ہوں کبھی 100 کبھی 200 کو دے جاتا ہوں ادھے سے زائد رہ جاتے ہیں*
*بارشوں کے دنوں تو ہر 3 منٹ بعد فون کال آکر بارشوں کا پوچھ ریے ہوتے ہیں*
*یہ سب کچھ ہم بغیر تنخواہ کے کر رہے ہیں مگر لوگ اپنے تنخواہ لینے والوں سے لوگ اس لب و لہجے میں بات نہیں کرتے جو ہمارے ساتھ کر رہے ہیں اور یا گزشتہ دنوں حافظ احسان عزیز کے ساتھ کیا تھا*
*ایسے کام سب کچھ ایک جذبہ کے تحت ہوسکتے ہیں جب وہ جذبہ نہ رہے انسان کچھ بھی نہیں کرسکتا اسی وجہ سے اس بار پورے ہفتہ میں میں نے 20 بھی موسمی فون اٹینڈ نہیں کیا ہوں جبکہ پہلے رات دن سینکڑوں لوگوں کو فون پر موسم کا احوال دیتا رہا*
*مگر اس کام کو باقاعدہ چھوڑ تو* *نہیں سکتے جب تھوڑا بہت موڈ برابر ہو کچھ نہ کچھ لکھتے جائیں گے کہ بہت سارے اچھے قدردان لوگ بھی ہیں جن کا ہم بھی قدر کرتے اپنے کو تولتے نہیں نخرے کرنے والوں سے میں خود بھی سخت نفرت کرتا ہوں*
*بیانات کا سلسلہ بلکل بند تو نہیں کرسکتے دیتے جائیں گے مگر اس دن دیا کریں گے جب سخت ضرورت ہو کوئی خاص موسم بن رہا ہوتا ہو یا کوئی یقینی سی بارش کا امکان پیدا ہو پھر دے دیں گے اور بارشوں کا فکس ٹائم بھی جو بتایا کرتے اب وہ بھی نہیں لکھیں گے کہ معمولی سی تقدیم وتاخیر پر وہ حیوان پھر سے بکواس لکھنا شروع کردیتے ہیں*
*اب بس اتنا کہیں کہ فلاں تاریخ کو فلاں علاقے بارش کا امکان ہے اس میں ٹائم کا نہیں لکھیں گے کہ صبح ہوگی یا شام پہلے تو ہم گھنٹے اور بجے بھی لکھا کرتے تھے اب صرف دن لکھا کریں گے اور کمیت بھی نہیں لکھیں گے کہ بارش بڑی یا چھوٹی یا درمیانی ہوگی مطلق بارش لکھیں گے اس طرح کرکے پھر ہمارے لئے بھی مشکلات زیادہ نہیں ہونگے*
*اب کی صورتحال یہ ہے کل سے جو کچھ ٹھند پڑ پڑ گیا تھا رات کافی سرد رہی آج یہ لہر بھی ختم ہوجائے گا*
*شمالی ہوائیں رک رہی ہیں سمندری ہوائیں پھر سے پہنچنے والی ہیں آج کے بعد موسم واپس کچھ کچھ بادل آنا شروع ہوجائین گے 2 تین بعد پھر سے ہلکی پھلکی بارشوں کا بھی سلسلہ چل پڑے گا 18 تاریخ کے بعد یا اجتماع کے دنوں کچھ بڑی اور گرچ چمک والی بارشوں کا بھی امکان ہے ان شاء اللہ۔*
*سری لنکا آسٹریلیا کے علاقوں کئی سو میل دور سمندر میں ایک طوفان کی سی کیفیت بن رہی ہے اگر کسی کوئی واقف ہے بتادیں انہیں۔*
=ہ================ہ=
*گلامن حاجی ولی محمد بڑیچ*
*شاکی حافظ احسان عزیز بڑیچ*
❤️
👍
😢
8