RTN_BALOCHISTAN
RTN_BALOCHISTAN
February 13, 2025 at 07:21 AM
*ڈاریاڑو بلوچستان کا اٹوٹ انگ ہے ، تاریخی و جغرافیائی اہمیت کے حامل سرزمین پر دراندازی کسی صورت قبول نہیں۔ سردار محمد اسلم بزنجو* *استحصالی قوتوں کی جانب سے بلوچستان کے ساحل اور وسائل کے لوٹ مار کے بعد اب یہاں کی سرزمین کے بندر بانٹ کی تمام تر کوششیں عوامی طاقت سے ناکام بنا دیں گے۔ مرکزی رہنماء نیشنل پارٹی* *خضدار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے تاریخی و جغرافیائی اہمیت کے حامل یونین کونسل بھلوک کے علاقے ڈاریاڑو کتے جی قبر کو سندھ حکومت کی جانب سے سیاحتی مقام ڈیکلئیر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاریاڑو بلوچستان کا اٹوٹ انگ ہے اور بلوچستان کے سرزمین پر کسی بھی دراندازی کی بھرپور انداز میں ہر فورم پر مخالفت کریں گے۔* *سردار محمد اسلم بزنجو نے اپنے بیان میں ہے کہ کوہ کھیتر کے سلسلے میں واقع ڈاریاڑو کی نہ صرف تاریخی اہمیت ہے بلکہ معدنی وسائل سے مالامال علاقہ ہے ڈاریاڑو کے پہاڑوں میں چند سال پہلے پاکستان پیٹرولیم نے تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کیئے ہیں۔2017 کی مردم شماری کے بعد سندھ حکومت نے 2018 کے اولائل میں پہلی بار باقاعدگی سے ڈاریاڑو کو ضلع قمبر شہداد کوٹ میں شامل کرلیا بطور ایم پی اے خضدار علاقہ کی نمائندے کے حیثیت سے اسمبلی میں ڈاریاڑو کے لئے بھرپور آواز بلند کرکے اس اہم ایشو کی اہمیت سے بلوچستان اسمبلی کو آگاہ کیا بعد ازاں کرخ کے متعبرین کے ساتھ مل کر انصاف کے حصول کے لئے سپریم کورٹ گئے سپریم کورٹ نے اس علاقے کو واپس بلوچستان میں شامل کرنے کے احکامات دے کر بلوچستان کے عوام کے امنگوں کی ترجمانی کی۔* *سردار محمد اسلم بزنجو نے مزید کہا کہ استحصالی قوتوں نے بلوچستان کے ساحل وسائل کی لوٹ مار کے بعد اب دوبارہ سے ڈاریاڑو کی سرزمین کو ہتھیانے کے لئے محکمہ سیاحت کے زریعہ سیاحتی مقام نامزد کرنے کا نوٹیفکشن کیا ہے جس کی ہم بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں اور سیاسی پارٹیوں اور علاقائی عمائدین کے ساتھ ملکر اسے اقدام کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے اور ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔*

Comments