RTN_BALOCHISTAN
February 13, 2025 at 03:17 PM
تاجر کے مبینہ اغوا کے خلاف احتجاج، ٹکری حاجی عبد القیوم لانگو کا خطاب
قلات (نمائندہ خصوصی) منگچر کے علاقے جوہان کراس پر جاری احتجاجی دھرنے سے جمعیت علماء اسلام کے رہنما ٹکری حاجی عبد القیوم لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبد الحمید بنگلزئی کا مبینہ اغوا قابل مذمت ہے اور حکومت کو فوری طور پر اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم اور اغوا کی وارداتوں نے عوام کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ مغوی تاجر کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
ٹکری حاجی عبد القیوم لانگو نے مزید کہا کہ عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے اور انتظامیہ فوری اقدامات کرے تاکہ شاہراہ کو بحال کیا جا سکے اور مسافروں کو درپیش مشکلات ختم ہوں۔