RTN_BALOCHISTAN
RTN_BALOCHISTAN
February 13, 2025 at 07:17 PM
*رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ سبی کا سالانہ میلہ مویشیاں واسپاں کا افتتاح* *افتتاحی تقریب سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی* *تقریب کے مہمان خاص صوبائی وزیرصنعت وحرفت سردار کوہیار خان ڈومکی تھے, چیئرمین ضلع کونسل سردازادہ میربجارخان ڈومکی نے اسپاس نامہ پیش کیا* *افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر لائیواسٹاک سردار فیصل خان جمالی٬ سردارزادہ میر حیربیار خان ڈومکی٬ چئیرمین میونسپل کمیٹی سردار محمدخان خجک٬ چئیرمین ضلع کونسل سردارزادہ میربجار خان ڈومکی، میر شاہزین خان ڈومکی نے شرکت کی* *سبّی میلہ بلوچستان کی پہچان ہے اور یہ میلہ ہمیں وراثت میں ملا ہے۔۔ سردار کوھیار خان ڈومکی کا خطاب* *رپورٹ۔ اللہ یار ڈومکی+ ورکنگ جرنلسٹ سبی* *سبی کا پانچ روزہ سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ مو یشیاں واسپاں کا شاندار افتتاح سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خاص صوبائی وزیرصنعت وحرفت سردار کوہیار خان ڈومکی تھے۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر لائیواسٹاک سردار فیصل خان جمالی٬ سردارزادہ میر حیربیار خان ڈومکی٬ چئیرمین میونسپل کمیٹی سردار محمدخان خجک٬ چئیرمین ضلع کونسل سردارزادہ میربجار خان ڈومکی، میر شاہزین خان ڈومکی نے شرکت کی۔ کمشنر سبی ڈویژن سید ذاہد شاہ٬ آرگنائیزر و چئیرمین سبی میلہ ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے مہمان خاص کا استقبال کیا۔ تقریب میں ضلعی آفیسران سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں چئیرمن ضلع کونسل سردارزادہ میربجارخان ڈومکی نے اسپاس نامہ پیش کیااور شہر کے مسائل سے مہمان خاص کو آگاہ کیا. تقریب میں سکول کے طالبات نے قومی ترانہ اور ملی نغمہ پیش کیا. تقریب میں سکول کے طلباءنے فلاور شو پیش کرتے ہوۓ خوب داد لی۔ تقریب میں چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگرکرتے ہوۓ ڈھول کی تھاپ سے شریک میلہ خوب لطف اندوز ہوۓ۔ افتتاحی تقریب میں گھوڑاناچ نے تقریب کی رونقیں بڑھاتے ہوۓ تقریب میں چار چاند لگادئیے تقریب میں اندرون بلوچستان سمیت دیگر شہروں سے لاۓ گئے نایاب اور قیمتی جانوروں کو نمائش کے لیے پیش کیاگیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ مہمان خاص صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کوھیار خان ڈومکی نے کہا کہ تاریخی سبّی میلہ اپنی روایتی رنگینیوں، مسرّتوں کے ساتھ شروع ہو چکا ہے۔ سبّی میلہ عوام النّاس کے لیے خوشیوں کا پیغام لانے کے ساتھ سماجی و معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا بھی سبب ہے انہوں نے کہا کہ یہ میلہ مویشیاں واسپاں ایک تہذیبی وَرثہ ہے اور گلّہ بانی یہاں کے باسیوں کی زندگی میں ازحد اہمیت کی حامل ہے، لہٰذا اِس شعبے کی ترقّی کا اصل مطلب مویشی پالنے والوں کی آمدنی میں اضافہ اور علاقے کی خوش حالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی 80 فی صد آبادی کا انحصار گلّہ بانی ہی پر ہے۔ منڈی مویشیاں واسپاں نہ صرف سبّی، بلکہ صوبے بَھر کی آمدنی میں اضافے کا باعث ہے۔ یہ میلہ جہاں گلّہ بانی اور زراعت کے فروغ کے ضمن میں اہمیت کا حامل ہے، وہیں اِس سے ہمیں باہمی پیار و محبّت، بھائی چارے اور یگانگت کا درس بھی ملتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سبّی میلہ بلوچستان کی پہچان ہے اور یہ میلہ ہمیں وراثت میں ملا ہے میلے امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے منائے جاتے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ بلوچستان کے عوام نے سبّی میلے کی صُورت اپنی ہزاروں برس پر محیط تاریخ زندہ رکھی ہوئی ہے۔افتتاحی تقریب کے بعد مہمان خاص صوبائی وزیر سردار کوھیار خان نے زرعی نمائش کا دورہ کیا دوران سبی میلہ سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2025 اپنے رنگارنگ تقریبات کے ساتھ مذید چار روز جاری رہے گا*
🙏 1

Comments