
RTN_BALOCHISTAN
February 15, 2025 at 06:36 PM
*زلزلےکی اپڈیٹ*
*Feb 15,2025/10:48 PM*
*اسلام آباد،راولپنڈی اور گوجرخان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں*
*(قلات ڈویژن موسم نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 17 کلومیٹر اور زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر دور تھا۔*
*زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 48 منٹ پر محسوس کیے گئے۔*
*آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسی طرح پنجاب کے ضلع چکوال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔*
*بلوچ، دھیرکوٹ، مری اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔*
*زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی شدت اور مرکز کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔*
*رپورٹ ماہر محکمہ موسمیات برکت اللہ سیاپاد*
👍
1