کوئٹہ کی آواز
کوئٹہ کی آواز
February 15, 2025 at 09:28 AM
کوئٹہ 14فروری:۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ اور غیر معیاری خوراک کی فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ ترین اقدامات کے تحت کوئٹہ شہر اور ضلع سبی میں مختلف کھانے پینے کے مراکز پر چھاپے مارے گئے، جن میں 15 سے زائد مراکز کے مالکان کو جرمانہ کیا گیا۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں، بشمول کلی الماس، ایئرپورٹ روڈ، کلی شابو، جان محمد روڈ، اسٹیورٹ روڈ، اور سریاب روڈ میں متعدد فوڈ آؤٹ لیٹس کا معائنہ کیا گیا۔ انسپیکشن کے دوران 5 پولٹری اور بیف شاپس میں صفائی اور ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں، جن کے خلاف کارروائی کی گئی، 4 دودھ فروشوں پر دودھ میں ملاوٹ کے الزامات ثابت ہونے پر جرمانے عائد کیے گئے۔کلی برات میں 2 جنرل اسٹورز سے زائد المیعاد خوردنی مصنوعات کی بڑی مقدار برآمد کی گئی۔ایک نان شاپ کے خلاف کم وزن نان فروخت کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ علاوہ ازیں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی زونل ٹیم نے سبی میلہ 2025 کے دوران لگائے گئے فوڈ اسٹالز سمیت شہر بھر میں خوراک کے مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران نشتر روڈ پر ایک بیوریجز ٹریڈر کے پاس سے زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس برآمد ہوئیں، جنہیں فوری طور پر ضبط کر کے تلف کر دیا گیا۔ 1 بیکنگ یونٹ کے خلاف ناقص صفائی اور بیکنگ میں غیر معیاری و مضر صحت رنگوں کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaFFcFtGZNCkGrD1ZP1V
❤️ 👍 2

Comments