Dr Abdul Wajid Shazli
Dr Abdul Wajid Shazli
February 11, 2025 at 02:22 PM
الفاظ کپڑوں کی مانند ہوتے ہیں' ہم کسی بھی شخص کو منافق کہہ دیتے ہیں ' حالانکہ یہ معمولی بات نہیں ہے' کیونکہ ہم ایسا کرکے دوسرے کی عزت نفس کو پیروں تلے روندھ دیتے ہیں۔ انسان کے اندر کیا ہے' یہ اللہ کا اور بندے کا معاملہ ہے، ہم صرف اسی چیز کو دیکھ کر فیصلہ کریں ' جس کو ہم دیکھ سکتے ہیں ' یعنی باطن ، وہ لوگ عجیب ہوتے ہیں جو دوسروں کے عیب کی تلاش میں رہتے ہیں کہ کب کوئ عیب ہاتھ آئے اور ہم اس عیب کی مشہوری کردیں، حالانکہ ہم اپنے معاملے میں یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے عیب چھپے رہیں' ہم گناہ بھی کرتے ہیں تو دل کے کسی نہ کسی کونے میں یہ خیال ضرور ہوتا ہے کہ اللہ معاف کرنے والا ہے، جب اللہ اپنے بندوں کے گناہ معاف کرسکتا ہے، تو پھر بندے کو متکبر نہیں بننا چاہئیے۔
❤️ 👍 💚 🙏 ♥️ 🌸 👌 💙 💜 176

Comments