🪶 عاⷩٸᷤــͥـⷽــش مـحــمد
January 20, 2025 at 05:15 PM
سات اکتوبر سے پہلے
کثیرا تعداد میں لوگ اعتراض کرتے تھے یہ جو سوشل میڈیا پر آئے دن عالمات اور غیر عالمات القدس کی تصاویر اور ویڈیوز لگا کر کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں
کہ کیا نعوذ باللہ یہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے زیادہ مقدس اور اہم ہے؟
کیا ہمیں القدس سے محبت نہیں ہے؟؟
بس لفاظی کروا لیں ان سے
کیا ان چیزوں سے القدس آزاد ہوجاۓ گا؟؟
کیا یہ لوگ جہـ۔اد کے لئے القدس جا سکیں گی؟
بس دکھاوے کے لئے لفاظی کرتی ہیں
ہر چیز میں معترض نے اعتراض کیا
لیکن قربان جاؤں ان بہنوں پر جن کے دلوں میں
غرباء اور اقصی کی آزادی کی محبت سما چکی تھی
وہ ان اعتراضات کے باوجود پیچھے نہیں ہٹیں
بلکہ یہ کہہ کہ کر مسکرا دیں کہ وقت آنے پر پتہ چلے گا ان شاءاللہ
جب سات اکتوبر کو دنیا نے حمـ۔اس کی بحری بری فضائی کارروائی دیکھی اور اس کے بعد دنیا کے نقشے پر تمام دجـ۔الی ممالک کے ساتھ ساتھ نام نہاد اسلامی ممالک نے بھی غزہ پر چڑھائی کی
تو غزہ کا ساتھ دینے والے ہمیں وہی بہنیں نظر آئیں
جو دن رات اسٹیٹس لگا کر القدس کی محبت کا دم بھرتی تھی
ہمیں وہی بہنیں تڑپتی ہوئی دکھائی دیں
جو دن رات اپنی وال پر القدس سے اظہار محبت کے لئے
القدس کی تصاویر نشر کرتی تھیں
جب بائکاٹ کی بات آئی تو سر فہرست ہمیں وہی بہنیں نظر آئیں خود بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ بائیکاٹ کی لسٹ بناتی رہیں
اور جب امداد کی بات آئی
تو ہمیں سر فہرست وہی بہنیں امداد میں نظر آئیں
جب اس دور کے بیٹے پیچھے ہٹے
تو اس امت کی بیٹیوں نے بھائیوں کی جگہ سنبھالی اور
ایسی جگہ سنبھالی کہ شاید امت کے بیٹے وہ کام نہ کر پاتے جو اس امت کی بیٹیوں نے کر دکھایا
جس کی مثال الفلاح اکیڈمی ہے
جس نے بناء یہ دیکھے کہ دن ہے یا رات
بیماری ہے یا صحت بس اپنا کام جاری رکھا
اور ان کے کاموں کی گواہی آج ہمیں جابجا سوشل میڈیا پر نظر آتی ہے اور لوگوں کا اعتماد جو انہوں نے الفلاح پر کیا
۔۔۔۔
میرے آج کے یہ چند ٹوٹے پھوٹے الفاظ
میری عزیز از جان ساتھی
عائش محمد
ڈائریکٹر الفلاح اکیڈمی
میری پیاری سی بہن منیبہ
عزیز ساتھی عیشہ
میرے بھائی علی رضا
میرے چھوٹے بھائی سعود احمد
اور ٹیم الفلاح کے ہر اس بندے اور بندی کے لئے ہیں جنہوں نے پاکستان میں رہ کر اپنے غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں کی مدد کی
اور ہر طرح کا ساتھ دیا
کسی نے اپنا وقت
کسی نے اپنی دولت
کسی نے اپنا اکاؤنٹ
کسی نے اپنی جھولی پھیلا کر غزہ کے لوگوں کے لئے رب العزت سے ان کے لئے دعائیں مانگی
یا ربی ہر اس بندے کو اور ہر اس ادارے کو آپ اپنے
عظیم خزانوں سے وہ سب کچھ عطا کریں
جو ان کی طلب اور ان کی خواہشات ہیں
آمین یارب العالمین
اختک۔۔۔ع ۔۔خان
❤️
👍
😢
🙏
124