
🪶 عاⷩٸᷤــͥـⷽــش مـحــمد
8.4K subscribers
About 🪶 عاⷩٸᷤــͥـⷽــش مـحــمد
مختصر تعارف عائش محمد فاضلہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان اکیڈمی ڈائریکٹر: الفلاح اسلامک انسٹیٹیوٹ مستقل پتہ : الجنة ان شاء الله _____________ *Al Falah Islamic institute* * *Gaza donations* _____________🌸 *الفلاح اسلامک انسٹیٹیوٹ* کے غزہ فنڈنگ کے لئے مختلف اکاؤنٹس نمبر کسی ایک اکاؤنٹس میں ڈیلی لمٹ فل ہونے کی صورت میں آپ دوسرے میں کوشش کیجیے ____________ ____________ Bank account Bank Al Habib Ali Raza Acc no# 01150981005719018 IBAN NO# PK30BAHL0115098100571901 _____________ ایزی پیسہ/جیز کیش اکاؤنٹ 03021414642 منیبه اشرف _____________ ایزی پیسہ + جیز کیش 03115192927 سعود احمد خان ______________ 03482222922 Ali Raza جیز کیش ـ ــــــــــــــــــ نوٹ ! کسی بھی اکاؤنٹ میں رقم بھیجنے کے بعد الفلاح کے آفیشل نمبر پہ سکرین شاٹ بھیج کر لازمی آگاہ کیجئے کہ یہ رقم غزہ میں فلاں پراجیکٹ کے لئے ہے آفیشل نمبر الفلاح اسلامک انسٹیٹیوٹ 03021414642 اختک 🪶 عاⷩٸᷤــͥـⷽــش محمد
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

ضروری نوٹ دو دن قبل آیت اللہ علی خامنائی نام سے ایک اہل تشیع لوگوں سے غـ۔زہ کے لئے ڈونیشن لے رہا تھا ۔کسی نے پوچھا کس کے ذریعے آپ وہاں مدد پہنچا رہے ہیں تو اس نے جوابا ہمارے ادارے کے کئے ہوئے کام کی ویڈیو جو ایک ٹیم نے کام کروایا تھا دکھا کر الفلاح اسلامک انسٹیٹیوٹ کا نام ذکر کیا کہ ان کے توسط سے ہم کر رہے ہیں ۔۔ جبکہ نہ میں انہیں جانتی ہوں نہ وہ بھائی جن کا کام اس نے شئیر کیا تھا ۔۔۔ لہٰذا عرض ہے کہ جہاں کہیں الفلاح کا نام ذکر کیا جا رہا ہو تو اولا دیکھا کریں کہ ان کی شئیر کردہ ویڈیو میں ان کے نام کے ساتھ الفلاح کا نام اور لوگو دکھائی دے رہا ہے ؟؟ دوسرا مجھے مینشن کیا کریں تاکہ میں خود تصدیق یا تردید کر دوں ۔۔۔۔ 🪶عاⷩٸᷤــͥـⷽــش محمـد

کچھ منظر دل کو چھو لینے والے اور کچھ چھلنی کر دینے والے ۔۔۔ کہیں دل کو تسلی ہوتی ہے کہ چلو ہم کسی کے لئے آج آسانی کا سبب بنے تو کہیں دل یہ دیکھ کر زخمی ہوتا ہے کہ وہ صرف دال کی خاطر کس قدر مشقت جھیلتے ہیں ۔۔۔ ہم گوشت سے بنے مختلف کھانے اے سی والے کمروں میں بیٹھ کر کھا رہے ہیں اور وہ دال کی خاطر ۔۔گھنٹہ بھر آگ برساتے سورج کے نیچے ننگے پیر کھڑے ہیں ۔۔۔۔ ایک ہی سیارے پہ لوگوں کی زندگیاں کس قدر مختلف ہیں ۔۔۔ واللہ المستعان ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم اللھُمَّ استعملنا ولا تستبدلنا 🪶عاⷩٸᷤــͥـⷽــش محمـد

مصری سیکیورٹی فورسز نے قاہرہ کے وسطی علاقے میں ہوٹلوں پر چھاپے مارے اور غیر ملکی یکجہتی کرنے والوں کو گرفتار کر لیا، جبکہ قاہرہ ایئرپورٹ پر حکام نے مغرب عرب (مغربی شمالی افریقہ) سے آنے والے وفود کو روک لیا، جن میں ایک تیونسی خواتین کا وفد بھی شامل ہے۔ یہ سب کچھ اس قافلے کو روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے جو غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ک/تے بھونکتے ہیں اور قافلہ چلتا رہتا ہے۔ کتوں کا شکریہ کہ انہوں نے کہاوت مکمل کی.


غزہ کی پٹی میں تمام انٹرنیٹ اور فکسڈ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز منقطع واللہ المستعان


میں نے چلچلاتی دھوپ میں تپتے سورج کے نیچے ایک باریک سی چادر والے خیمے کی تصویر روان احمد کو بھیجتے ہوئے سوال کیا وہاں موسم کیسا ہے آج ؟؟؟ اسکا جواب سن کر میرا دل انتہائی زخمی سا ہو گیا ہے کہنے لگی ۔۔۔ عائش ۔۔ کاش ہمارے پاس یہ خیمہ ہوتا ۔۔۔ حیران ہوکر پوچھا تمہارے پاس کونسا خیمہ ہے تو ایک خیمے کی تصویر بھیجی جس کی چھت کے سوراخوں سے سورج کی روشنی جگہ جگہ سے جھانک رہی تھی ۔۔ اور اس میں ان کے خاندان کے انیس افراد رہ رہے تھے ۔۔۔۔۔۔ ایک ہی زمین پہ رھنے والوں کی خواہشات میں کتنا فرق ہے نا ؟؟؟۔۔۔ ہم محلات کی اور وہ بہتر خیمے کی خواہش کر رہے ہیں ۔۔۔۔🥀 میری کوشش ہے ان شاءاللہ جلد روان احمد کے لئے اس کی خواہش کے مطابق بہتر خیمے کا انتظام کر لیا جائے واللہ المستعان 🪶عاⷩٸᷤــͥـⷽــش محمـد


بدنا الطحین ۔۔۔ اہل غزہ کی طرف سے سب سے زیادہ طلب آٹے کی کی جا رہی ہے ۔۔۔ لہٰذا ہماری ان دنوں ساتھ پوری کوشش ہوتی ہے کہ جہاں باقی کام ہو رہے ہیں وہیں ساتھ روٹیاں تقسیم ہوتی رہیں ۔۔ ۔۔ بشکریہ ام طاہر واخوات ۔۔۔ ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم اللھُمَّ استعملنا ولا تستبدلنا

آپ احباب کے ساتھ آج جو ویڈیوز شئیر کر رہی ہوں اسمیں گرمی کی شدت کا اندازہ لگا کر سوچئے گا کہ آدھا گھنٹہ گرمی میں ایک لقمے اور دو گھونٹ پانی کے لئے تپتی دھوپ میں ٹھہر کر انتظار کرنا کیسا ہے ۔۔۔ آج ٹیم ساتھی نے ویڈیو بھیجی تو کہا میں واٹر ٹینکر کو سائے میں کرنے کی کوشش کر رہا تھا تاکہ لوگوں کو گرمی میں نہ کھڑا ہونا پڑے ۔۔۔ مگر مجھے نہیں لگ رہا کہ وہ کامیاب ہو سکے ۔۔۔۔ کیونکہ چلچلاتی دھوپ میں ننگے پیر کھڑے بچے آج بھی ہماری تکلیف میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں ۔۔۔💔 ان شاءاللہ کوشش کرتے ہیں اس تقسیم کے لیے کوئی ایسی جگہ مختص ہو سکے جہاں بڑے سے ٹینٹ کا انتظام ہو سکے اور پانی کےلئے آنے والے دھوپ کی تپش سے محفوظ رہ سکیں ۔۔۔ بشکریہ ٹیم مائدہ طارق ونادیہ احمد ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم