🪶 عاⷩٸᷤــͥـⷽــش مـحــمد
🪶 عاⷩٸᷤــͥـⷽــش مـحــمد
January 21, 2025 at 03:15 PM
"خدا سے شکوے" کیا خدا پر صرف آپ کا حق ہے ہم اس سے کوئی شکوہ کریں اسے سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنائیں کچھ بھی کہیں تو آپ آ جاتے ہیں فتوے جھاڑنے خدا کی حمایت کرنے ۔۔۔ یہ فتوے آپ غیر مسلموں پہ کیوں نہیں لگاتے جو اپنے خدا کی شان میں کیسی کیسی گستاخیاں کرتے ہیں کـ۔افروں پہ کیوں نہیں لگاتے جو خدا کے بت بھی بنا رکھتے بدصورت ترین قسم کی شکلوں کے ۔۔۔ یہ فتوے صرف ہم پہ کیوں ؟؟؟ کیونکہ آپ کا اور ہمارا معاملہ ایک والدین کی اولاد سا ہے ۔۔۔ ہم مذھب ہونے کی حثیت سے ہم جانتے ہیں کہ آپ کی مراد صرف ایک خدا یعنی رب تعالیٰ ہے ۔۔۔ رہے باقی مذاھب تو ان کی مراد خدا سے ہمارا خدا اگر ہوتا تو ہمارے بیچ اسلام و کفـ۔ر کی اصطلاح ہی کیوں ہوتی ؟ اور ہمارا اور آپ کا معاملہ ۔۔۔ جو ہم مذھب کا یعنی ایک والدین کی اولاد سا ہے سو اگر آپ کے سامنے آپ کا چھوٹا بھائی آپ کے والد یا والدہ سے بدتمیزی کرے اور آپ والدین کے لیے دل میں اگر عزت و احترام کا جذبہ رکھتے تو میں یقین سے کہتی ہوں آپ پہلے تو برداشت کرنے کی کوشش کریں گے مگر جب بدتمیزی حد درجے بڑھے گی تو آپ رکھ کر ایک تھپڑ رسید کریں گے اس بھائی کو جس نے اتنی جرات کی ۔۔۔۔ سو خدا آپ کا ہے تو اپنے شکوے اس سے تنہائی میں کریں تو بہتر ہے ۔۔عوام الناس کے سامنے کریں گے تو اولا تو خدا کے بندوں کے دل دکھیں اس کے بعد آپ پر تنقید ہوگی جسے آپ برداشت نہیں کر پائیں گے تیسرے درجے میں آپ دین سے جڑی ہر ہر شئے سے اس قدر متنفر ہونے لگیں گے کہ کہاں ایمان کا خزانہ کھو بیٹھے علم ہی نہ ہوگا ۔۔۔۔ اور یہیں سے معاذاللہ الحاد کے دروازے کھلتے ہیں ۔۔۔۔ تو عرض ہے کہ ۔۔۔۔۔ خدا سے شکوے خدا کے بندوں کے سامنے کرنے کی بجائے یا تو خاموش ہو لیا کریں یا پھر خدا سے ہی کہہ دیا کریں یا رب دل کو یہ شکایت ہو رہی ہے ۔۔۔۔ دور فرما دیجیے ۔۔۔ 🪶عاⷩٸᷤــͥـⷽــش محمـد
❤️ 👍 😢 63

Comments