تحفظ ختم نبوت مجلس احرار اسلام پاکستان آفیشل
تحفظ ختم نبوت مجلس احرار اسلام پاکستان آفیشل
February 5, 2025 at 06:29 PM
وفات کا عجیب ترین واقعہ! الشيخ عبد الصمد القرشي عطورات اور خوشبوؤں کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہے۔ سعودی عرب کے مشہور ارب پتی بزنس مین۔ انٹرنیشنل کمپنی کے مالک۔ دنیا بھر میں سینکڑوں برانچز۔ مکہ مکرمہ کے شہری۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان قریش سے تعلق۔ ان کی وفات بلکہ حسنِ خاتمہ کا قصہ نہایت ہی عجیب اور بہت ہی حیران کن ہے۔ قرشی صاحب کی ایک بیٹی تھی۔ جس کی منگنی ہو چکی تھی، لیکن رخصتی نہیں ہوئی تھی۔ اس دوران قرشی صاحب نے خواب میں اپنی والدہ مرحومہ دیکھا۔ والدہ نے کہا کہ "ستزورنا بعد خمس!!".... (تمہاری عنقریب ہم سے ملاقات ہوگی پانچ ...... کے بعد۔۔۔) بس یہ سنتے ہی شیخ صاحب کی آنکھ کھل گئی۔ وہ بڑے حیران کہ اس پانچ سے کیا مراد ہے؟ پانچ سال، پانچ ماہ، پانچ ہفتے یا پانچ دن!! بہرحال انہوں نے آخرت کی تیاری شروع کر دی۔ پینڈنگ میں پڑے سارے امور نمٹانے لگے۔ حساب کتاب بے باق کیا اور پہلی فرصت میں بیٹی کو رخصت کر دیا۔ وہ آخرت کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ ایک دن نماز کیلئے مسجد گئے۔ اتفاق سے امام صاحب نماز پڑھانے مسجد نہیں آئے تھے۔ چنانچہ لوگوں نے شیخ عبد الصمد کو امامت کیلئے آگے کر دیا۔ انہوں نے پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ اللیل کی تلاوت کی اور ان پر عجیب کیفیت طاری ہوگئی۔ خوب روئے۔ خاص کرکے اس آیت "وما يُغني عنہ مالُہ إذا تردّی" پر ان کی ہچکیاں بندھ گئیں۔ پھر دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الضحیٰ شروع کر دی۔ جب آخری آیت "و أمّا بنعمۃ ربک فحدّث" پڑھ لی تو ان کی روح بھی قفسِ عنصری سے پرواز کر گئی۔ اسی دن مذکورہ خواب کے 5 ماہ مکمل ہو گئے تھے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی حسن خاتمہ نصیب فرمائے۔ آمین۔ ضیا چترالی
❤️ 😢 👍 😮 🙏 32

Comments