تحفظ ختم نبوت مجلس احرار اسلام پاکستان آفیشل
تحفظ ختم نبوت مجلس احرار اسلام پاکستان آفیشل
February 7, 2025 at 03:42 PM
📝 *ائمہ اربعہ کوئی مامور من الله افراد نہیں کہ انہیں خدا کی طرف سے مرتبہ امامت ملا ہو۔ بلکہ یہ ائمہ اعلام تعلیم و تعلم اور نظر و اکتساب سے اس بلند علمی مقام پر فائز ہوئے کہ مسائل غیر منصوصہ کا حکم دریافت کرنے میں امت نے ان کے علم و فہم پر اعتماد کیا اور انہوں نے مسائل غیر منصوصہ کو مسائل منصوصہ کی طرف لوٹا کر اجتہاد و استنباط سے ان کا حکم شرعی دریافت کیا۔ پس یہ بزرگانِ کرام مسائل کے ظاہر کرنے والے ہیں، قائم کرنے والے نہیں ہیں۔ شریعت کا اثبات صرف نبوت کی شان ہے، اجتہاد صرف مظہر ہے مثبت ہرگز نہیں۔ وہ آخری امام جن کا منصب اثبات شریعت ہے صرف اور صرف جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔* *✍️ حجۃالاسلام حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود صاحب رحمۃ اللہ علیہ* *📒 عبقات، ج:1، ص:206*
❤️ 👍 4

Comments