Dr Abdur Rahman Hafeez
January 25, 2025 at 04:08 PM
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ كا فرمان ہے:
*جب اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا تو فرمایا:*
"تین چیزیں ہیں: ایک صرف میرے لیے، ایک تمہارے لیے، اور ایک تمہارے اور میرے درمیان۔
🔸 *جو صرف میرے لیے ہے:* وہ یہ ہے کہ تم میری عبادت کرو اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ۔
🔸 *جو صرف تمہارے لیے ہے:* وہ یہ ہے کہ تم جو بھی عمل کرو گے، اس کا بدلہ میں تمہیں دوں گا۔
🔸 *جو میرے اور تمہارے درمیان ہے:* وہ یہ ہے کہ تم دعا کرو، اور میں قبولیت کی ذمہ داری لیتا ہوں۔"
یہ روایت *مصنف ابنِ ابی شیبہ* (حدیث نمبر: 35800) میں موجود ہے، اور اس کی سند صحیح ہے۔
❤️
👍
♥️
💕
🤲
🥹
🩷
🫀
60