Dr Abdur Rahman Hafeez WhatsApp Channel

Dr Abdur Rahman Hafeez

7.7K subscribers

About Dr Abdur Rahman Hafeez

Dr. Abdur Rahman Hafeez Teacher | Trainer | Life Coach CEO, Al Qirat Academy, Islamabad *Academic Background:* PhD in Hadith Sciences, International Islamic University Islamabad (IIUI). *Expertise & Vision:* Passionate about transforming lives through positive knowledge and energy. Combines deep Islamic knowledge with modern professional training. Specializes in teaching, training, and life coaching. *Al Qirat online Academy:* Founder & CEO of Al Qirat Academy, Islamabad. *Offers workshops and courses such as:* Time Management Life Vision management Total Quality Management Hifz & Tajweed management Arabic Language *Life Coaching & Counselling:* Provides practical tools for time management and achieving personal visions. Guides individuals and families to improve their lifestyle and mindset. Expert in delivering life-changing workshops and counseling sessions. Dr. Hafeez is committed to helping individuals achieve success and balance in life, both spiritually and professionally. *Meaningful life effective Trainings* 1️⃣ *Effective life vision* https://bit.ly/3A6lu4o 2️⃣ *Effective time management* https://bit.ly/3T0cBE2 3️⃣ *Effective sleep Management* https://bit.ly/4bYfxJW *Dr Abdur Rahman Hafeez* *Youtube channel* https://youtube.com/user/arhiiui *Facebook* https://www.facebook.com/ARHafeezTrain *Whatsap no:* +923335254269

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Dr Abdur Rahman Hafeez
Dr Abdur Rahman Hafeez
6/3/2025, 5:06:18 AM

الحمدللہ رب العالمین

Post image
❤️ 🌹 👍 🤲 23
Image
Dr Abdur Rahman Hafeez
Dr Abdur Rahman Hafeez
6/3/2025, 5:06:00 AM

الحمدللہ رب العالمین

Post image
❤️ 👍 💐 🤲 11
Image
Dr Abdur Rahman Hafeez
Dr Abdur Rahman Hafeez
6/3/2025, 6:50:26 AM

‏ناامید نہ ہوں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں زندگی کہیں سے بھی شروع ہو سکتی ہے

Post image
❤️ 👍 💯 🙏 42
Image
Dr Abdur Rahman Hafeez
Dr Abdur Rahman Hafeez
6/3/2025, 5:09:51 AM
❤️ 👌 14
Video
Dr Abdur Rahman Hafeez
Dr Abdur Rahman Hafeez
6/2/2025, 5:06:56 PM

🌟 دوست ❤️ قیمت پانی کی نہیں، پیاس کی ہوتی ہے 💖 قیمت موت کی نہیں، سانس کی ہوتی ہے 😢 دوست تو بہت ہوتے ہیں دنیا میں، مگر 😔 قیمت دوستی کی نہیں، اعتبار کی ہوتی ہے 💔 کیا خیال ہے آپ کا ؟

👍 ❤️ 💯 😢 🎉 💖 58
Dr Abdur Rahman Hafeez
Dr Abdur Rahman Hafeez
6/3/2025, 6:24:43 AM

آپ کسی کی مدد کا کون سا طریقہ اختیار کرتے ہیں ؟

Post image
❤️ 👍 💯 29
Image
Dr Abdur Rahman Hafeez
Dr Abdur Rahman Hafeez
6/4/2025, 12:02:02 AM

🔹🔸 *عرفہ کے دن کی فضیلت* 🔸 *اس دن کی عظمت* 🔹 وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ () وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ () وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ [البروج: 3-1] قسم ہے برجوں والے آسمان کی! اور اس دن کی جس کا وعدہ دیا گیا ہے ! اور حاضر ہونے والے کی اور جس کے پاس حاضر ہوا جائے! والمشهود: يوم عرفة (اور المشهود سے مراد عرفہ کا دن ہے) [صحيح الجامع الصغير: 8200] 🔸 *اس دن کے روزے کی فضیلت* 🔹 سُئِلَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ فَقَالَ « يُكَفِّرُ السَّنَةَ الْمَاضِيَةَ وَالْبَاقِيَةَ » [صحیح مسلم: 2804] آپ ﷺ سے عرفہ کے دن کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: (یہ) گزرے ہوئے سال اور آنے والے سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔ 🔸 *ہاتھ اٹھا کر بکثرت دعائیں کرنے کا دن* 🔹 قَالَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ كُنْتُ رَدِيفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَاتٍ فَرَفَعَ يَدَيْهِ يَدْعُو فَمَالَتْ بِهِ نَاقَتُهُ فَسَقَطَ خِطَامُهَا قَالَ فَتَنَاوَلَ الْخِطَامَ بِإِحْدَى يَدَيْهِ وَهُوَ رَافِعٌ يَدَهُ الْأُخْرَى [مسند احمد: 21821] اسامہ بن زید کہتے ہیں کہ میں میدان عرفات میں رسول اللہﷺ کا ردیف میں تھا، آپ ﷺنے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے تو آپ ﷺ کی اونٹنی ایک طرف کو جھکنے لگی اور اس کی لگام گر گئی، چنانچہ آپ ﷺنے ایک ہاتھ سے رسی کو پکڑ لیا اور اپنے دوسرے ہاتھ کو اٹھائے رکھا۔ 🔸 *دن کی روشنی سے اندھیرا آنے تک اللہ کے ذکر کا کرنا* 🔹 رَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺحَتَّى أَتَى الْمَوْقِفَ فَجَعَلَ بَطْنَ نَاقَتِهِ الْقَصْوَاءِ إِلَى الصَّخَرَاتِ وَجَعَلَ حَبْلَ الْمَشَاةِ بَيْنَ يَدَيْهِ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَلَمْ يَزَلْ وَاقِفًا حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ وَذَهَبَتِ الصُّفْرَةُ قَلِيلاً حَتَّى غَابَ الْقُرْصُ [صحیح مسلم: 3009] نبی کریم ﷺ (قصواء پر) سوار ہو گئے حتی کہ مقام وقوف پر تشریف لائے۔ اپنی اونٹنی قصوا کا پیٹ پتھروں کی طرف کر دیا۔ (یعنی وہیں رکے رہے) اور جبل المشاۃ کو (جو کہ ریت کا بڑا ٹیلہ تھا) اپنے سامنے کیا، قبلہ رخ ہوئے اور پھر وہیں رکے رہے حتی کہ سورج غروب ہو گیا اور ٹکیہ کے غائب ہو جانے کے بعد کچھ زردی بھی ختم ہو گئی۔ 🔸 *اللہ تعالی کا اپنے بندوں سے قریب ہونے اور جہنم سے آزادی دینے کا دن* 🔹 إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ مَا مِنْ يَوْمٍ أَكْثَرَ مِنْ أَنْ يُعْتِقَ اللَّهُ فِيهِ عَبْدًا مِنَ النَّارِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ وَإِنَّهُ لَيَدْنُو ثُمَّ يُبَاهِى بِهِمُ الْمَلاَئِكَةَ فَيَقُولُ مَا أَرَادَ هَؤُلاَءِ [صحیح مسلم: 3354] رسول اللہﷺنے فرمایا: عر فہ کے دن کے سوا کوئی اور دن ایسا نہیں ہے جس میں اللہ تعالٰی کثرت سے بندوں کو آگ سے آزاد کرتا ہو اور یہ کہ وہ قریب ہوتا ہے پھرفرشتوں کے سامنے ان (حاجیوں) کی وجہ سے فخر کرتا اور فرشتوں سے پوچھتا ہے کہ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں۔ 🔹 أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُبَاهِي مَلَائِكَتَهُ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ بِأَهْلِ عَرَفَةَ فَيَقُولُ انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي أَتَوْنِي شُعْثًا غُبْرًا [مسند احمد: 7089] نبی کریم ﷺ نےفرمایا: اللہ عزوجل عرفہ کی شام اہل عرفہ کے ذریعے اپنے فرشتوں کے سامنے فخر فرماتا ہے اور کہتا ہے کہ میرے ان بندوں کو دیکھو جو میرے پاس پراگندہ حال اور غبار آلود ہو کر آئے ہیں۔ 🔸 *اللہ کی طرف سے مغفرت کے ساتھ ساتھ کمیوں کو پورا کرنے کی ضمانت کا دن* 🔹 عن أنس بن مالك قال وقف النبي ﷺ بعرفات وقد كادت الشمس أن تؤوب فقال يا بلال أنصت لي الناس فقام بلال فقال أنصتوا لرسول الله ﷺفأنصت الناس فقال معشر الناس أتاني جبرائيل عليه السلام آنفا فأقرأني من ربي السلام وقال إن الله عز وجل غفر لاهل عرفات وأهل المشعر وضمن عنهم التبعات فقام عمر بن الخطاب رضي الله عنه فقال يا رسول الله هذا لنا خاصة قال هذا لكم ولمن أتى من بعدكم إلى يوم القيامة [صحیح الترغیب والترهیب: 1151] انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے عرفات میں وقوف کیا اور سورج لوٹنے کے قریب تھا پس آپ ﷺ نے فرمایا: اے بلال! میرے لیے لوگوں کو خاموش کراؤ۔ چنانچہ بلال رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر کہا: رسول اللہﷺ کے لئے خاموش ہوجاؤ۔ پس لوگ خاموش ہوگئے ۔ آپ ﷺنے فرمایا: اےلوگو کے گروہ ! ابھی جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور میرے رب کی طرف سے انہوں نے مجھے سلام کہا اور کہا کہ اللہ عزوجل نے عرفات والوں اور مشعر والوں کی مغفرت کردی ہے اور ان کی کمیوں کو پورا کرنے کی ذمہ داری لے لی ہے۔ پس عمر بن خطاب نے کھڑے ہوکر عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! کیا یہ ہمارے لئے خاص ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا: یہ تمہارے لئے بھی ہے اور جو قیامت تک تمہارے بعد آئیں ان کے لئے بھی ہے۔

❤️ 👍 🌷 🥰 16
Dr Abdur Rahman Hafeez
Dr Abdur Rahman Hafeez
6/3/2025, 8:08:17 AM

🌿 اگر کسی چیز کی قیمت آپ کی ذہنی سکون ہو — تو وہ بہت مہنگی ہے۔ (یعنی: کوئی رشتہ، کام، یا معاملہ جو آپ کی دماغی صحت کو خراب کرے، وہ قیمت چکانے کے قابل نہیں۔)

Post image
❤️ 👍 💯 🌹 ❤‍🩹 😔 😢 🥾 37
Image
Dr Abdur Rahman Hafeez
Dr Abdur Rahman Hafeez
6/2/2025, 10:24:01 PM

🌷 *خوشخبری اُن لوگوں کے لیے جو قربانی نہیں کر سکتے* 📜 حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ➖ ایک مینڈھا لایا گیا، تو رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اسے ذبح کیا اور فرمایا: 🕋 بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ أَكْبَر، هَذَا عَنِّي، وَعَمَّنْ لَمْ يُضَحِّ مِنْ أُمَّتِي۔ 🕊 یہ میری طرف سے ہے اور میری امت کے اُن لوگوں کی طرف سے ہے جنہوں نے قربانی نہیں کی۔ 📚 (صحیح ابو داؤد: 2810) 🕊 اللہ کا شکر ادا کیجیے، دینِ اسلام آسانی کا دین ہے

Post image
❤️ 👍 🥹 🫀 🌷 💜 💞 52
Image
Dr Abdur Rahman Hafeez
Dr Abdur Rahman Hafeez
6/2/2025, 4:09:43 PM

*امام ابنِ حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:* > *"خوش بختی کی علامت یہ ہے کہ آپ نیک اعمال کریں اور اس کے قبول نہ ہونے سے بھی ڈریں اور بد بختی کی علامت یہ ہے کہ آپ گناہ بھی کریں اور نجات کی امید بھی رکھیں"* ‎(فتح الباري: ٣٠١/١١)

😢 ❤️ 👍 😭 🌷 💯 🥹 43
Link copied to clipboard!