
Love Poetry Urdu Sad Funny Joke Roll Number Mbbs Leak Physics Jobs Pti
January 26, 2025 at 12:55 PM
غزل
شب میں جوں مہتاب کا ہونا لازم ہے
آنکھوں میں اک خواب کا ہونا لازم ہے
پوچھنے والا کون ہے بے ایمانی پر
ماتھے پر محراب کا ہونا لازم ہے
حرف کے موتی باندھ تو لوں میں غزلوں میں
ان میں آب و تاب کا ہونا لازم ہے
جب بھی مجھ پر تم کوئی تحریر لکھو
اس میں درد کے باب کا ہونا لازم ہے
جن کے ہونے سے جیون رنگین لگے
ایسے کچھ احباب کا ہونا لازم ہے
مل بیٹھوں گی اپنی ساری سکھیوں سے
جنت میں پنجاب کا ہونا لازم ہے
میری آنکھیں اشکوں سے لبریز رہیں
صحراؤں میں آب کا ہونا لازم ہے
عنبر ہنس کر کٹ جائے ہر ایک سفر
لیکن ساتھ جناب کا ہونا لازم ہے
❤️
👍
😢
😂
🙏
109