
Raah E Noor
February 14, 2025 at 07:33 AM
ایک عربی کہاوت ہے کہ؛
جب بخت ڈھلنے لگے تو سب
سے پہلے آپ کا من پسند شخص آپ سے چھن جاتا ہے۔
_____________________________
کیا آپ نے مان لیا کہ ایسا ہی ہے ؟
ناں
جب آپ سے کوئی من پسند چیز چھن جائے تو سمجھیں اللّٰه نے آپ پر نظرِ کرم کر دی ہے ۔
آزمائشات کا زندگی میں آنا رحمت ہے ، یہیں سے تو آپ کا نصیب کھلتا ہے اور آپ کو وہ ملتا ہے جو ہر کسی کو نہیں دیا جاتا۔
وہ لوگ جن کو سب کچھ مل جاتا ہے وہ ان میں گُم ہو کر اپنا اصل بھول جاتے ہیں ۔
اس لئیے جب کوئی چیز چلی جائے تو سمجھیں بلاوا آ گیا ہے ۔
رب تعالیٰ کے دربار میں حاضری کا وقت ہے ۔
رجوعِ الٰہی کریں اور سکون پائیں۔
👍
❤️
😢
😮
5