
Raah E Noor
February 14, 2025 at 07:34 AM
وارث شاہ ، بلھے شاہ ، علی ہجویر ...یہ سب وہ نام ہیں جو مجاز سے حقیقت کی طرف بلائے گئے ...الله کا طریق ہے کہ وہ پہلے مجاز کی محبت ڈال کر انسان کے دل کو نرم کرتا ہے ...دنیا کی تمام محبتوں سے عاری کر کے صرف ایک شخص کی محبت میں مبتلا کرتا ہے ..اور پھر وہاں سے وہ اپنی طرف بلا لیتا ہے ...اس راستے کے لیے استاد ضروری ہے ..رہنما ضروری ہے ...رجوع ضروری ہے ...ورنہ انسان مجاز میں ہی گرفتار ہو کر رسوا ہو جاتا ہے ...اور اسے حاصل کرنے یا اسے خوش کرنے میں لگا رہتا ہے ...عشق حقیقی کے دوران مجاز کا آجانا بھی ...الله کے عشق میں ایک کڑا امتحاں ہے ...
اس انسان کے لیے بھی جو حقیقی کے راستے پر ہے ..اور اسکے لیے بھی جو مجاز بن کر آتا ہے ...یہاں طہٰ چونکہ پہلے ہی اس راستے پر تھا ...اسکے خون میں عشق حقیقی تھا ...وہ الله کا نام اور قرآن کی آیات پینٹ کرتا تھا ...اسکا امتحاں آ گیا ...مجاز سامنے آ گیا ....اسکا خیال سے ہٹا اور اس نے مجاز کو تصور کرنا شروع کر دیا ...اس میں خود اس کا کوئی احتیار نہیں تھا ....احتیار تو اس نے وہاں لیا ..جہاں اس نے اپنے فرائض سے غفلت کی ...اپنے باپ کو ناراض کیا ...اور اس مجاز کو حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ...حالانکہ اس کے باپ نے اس کو منع بھی کیا تھا کہ ..تمھارے ہاتھ صرف الله اور اسکی کتاب کی خطاطی کرنے کے لیے ہیں ...اگر تم دنیا کی طرف متوجہ ہوئے ...اپنی مرضی کی ....تو یہ ہنر چھن سکتا ہے ....
وہ اپنی مرضی کر گیا ...اس نے مجاز کو چن لیا ...پھر کیا ....وہ راز جو اسکے اور اسکے الله کے بیچ میں تھا ...وہ ختم ہو گیا ...اس سے وہ ہنر چھن گیا ...جو اسکے رزق کا باعث بنتا تھا ...اسکے سکون کا با عث بھی تھا ....اس نے اپنا احتیار استعمال کیا ...اپنی چاہ کو حاصل کر لیا ...اب الله کی چاہ تو باقی تھی نا ....الله جسے اپنا قرب دیتا ہے دیتا ہے ...اسے اپنی مرضی کرنے کی اجازت نہیں دیتا ...ورنہ وہ ناراض ہو کر آپ کو دنیا کی رنگینیوں میں رسوا چھوڑ دیتا ہے ...کیونکہ آپ نے خالق کا قرب چھوڑ کر مخلوق کا قرب چنا ہے ...یہی غلطی اسکے رشتے کے ختم ہونے کا سبب بنی ...اور یہی اسکی موت کا بھی .....
❤️
😢
3