Balochistan Tribune
Balochistan Tribune
February 11, 2025 at 01:06 PM
*میٹرک کے طلباء و طالبات کے نام اہم پیغام۔* تمام طلباء و طالبات کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے گزشتہ شب بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر طلباء و طالبات سے سینٹر کی تبدیلی کے نام پر لئے جانے والے پیسے اور عملے کو موقع پر پکڑا جس کے بعد جن طلباء و طالبات کے سینٹر تبدیل ہوئے تھے ان کے سینٹر تبدیلی کے احکامات کو بھی کالعدم قرار دیا گیا ہے جسکے بعد تمام طلباء اپنے پرانے رول نمبر سلپ کے مطابق سینٹر میں امتحان دینگے اسی تناظر میں جن طلباء و طالبات سے بورڈ آفس کوئٹہ کے عملے نے سینٹر کی تبدیلی یا امتحانات میں مدد کرنے کے عیوض پیسہ لئے ہیں وہ طلباء و طالبات اپنی شکایت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے دفتر ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی جوائنٹ روڈ پر دفتری اوقات میں جمع کروائے۔ نوٹ اطلاع دینے والے تمام طلباء و طالبات کے نام اور شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا۔

Comments