
Balochistan Tribune
7.1K subscribers
About Balochistan Tribune
Daily Balochistan Tribune Quetta and Hub is an Urdu-language newspaper published from Quetta, Balochistan. Here are some key facts about the newspaper: *About the Newspaper:* 1. Publication: Daily 2. Language: Urdu 3. Headquarters: Quetta, Balochistan, Pakistan 4. Founded: 2019 5. Publisher: Tribune Group of Publications 6. Editor-in-Chief: Munawar shahwani *Coverage:* 1. Local News: In-depth coverage of Quetta and Balochistan's news, events, and issues. 2. National News: Updates on Pakistan's politics, economy, sports, and entertainment. 3. International News: Global news and analysis. 4. Opinion: Editorials, columns, and analysis by experts. *Online Presence:* Facebook: @dailybalochistantribune Tiktok Balochistan Tribune *Contact Information:* 1. Address: daily Balochistan Tribune F No 21 National plaza M.A. Jinnah Road, Quetta. Daily Balochistan Tribune provides valuable insights into Balochistan's affairs and is a reliable source for news from the region.
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

بلوچستان کے اکثر اسکولوں میں بجلی، پانی، بیت الخلاء اور چار دیواری جیسی بنیادی سہولیات موجود نہیں ہیں ہزاروں تدریسی اسامیاں خالی ہیں، اور موجودہ عملے کی تربیت بھی ناکافی ہے دیہی علاقوں میں اسکول بچوں کی رسائی سے دور ہیں، خصوصاً لڑکیوں کے لیےبعض قبائلی اور روایتی اقدار بچوں، خاص طور پر لڑکیوں، کی تعلیم میں رکاوٹ بنتی ہیں خاندانوں کو بچوں کو اسکول بھیجنے کے بجائے محنت مزدوری پر لگانا پڑتا ہے۔


بلوچستان میں تعلیمی بحران: 69 فیصد بچے اسکولوں سے باہر، شرح خواندگی 42.01 فیصد کوئٹہ(بلوچستان ٹریبیون)پاکستان اکنامک سروے 2024–25 اور پاکستان ایجوکیشن اسٹیٹسٹکس 2022–23 کی رپورٹ نے بلوچستان میں تعلیم کی ابتر صورتحال کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔ سروے کے مطابق بلوچستان میں 69 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح صوبے کی شرح خواندگی صرف 42.01 فیصد ہے، جو چاروں صوبوں میں سب سے کم ہےاکنامک سروے کے مطابق پاکستان کی مجموعی شرح خواندگی 60.65 فیصد ہے، جس میں مردوں کی شرح 68 فیصد، خواتین کی 52.8 فیصد اور خواجہ سراؤں کی 40.15 فیصد ہے۔ شہری علاقوں میں شرح خواندگی 74.09 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں صرف 51.56 فیصد ہےپاکستان ایجوکیشن اسٹیٹسٹکس 2022–23 کے مطابق، پورے ملک میں اسکول سے باہر بچوں کی شرح 38 فیصد ہے، جس میں مرد بچے 35 فیصد اور خواتین 42 فیصد شامل ہیں جبکہ بلوچستان میں یہ شرح 69 فیصد ہے، جو نہ صرف تشویشناک بلکہ تعلیمی ایمرجنسی کا تقاضا کرتی ہےبلوچستان میں تعلیمی بحران نہ صرف صوبے کی ترقی میں رکاوٹ ہے بلکہ قومی یکجہتی اور انسانی ترقی کے اہداف کے لیے بھی خطرہ ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فوری اور جامع پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ تعلیم کو ہر بچے کا حق اور حقیقت بنایا جا سکے۔ https://www.facebook.com/share/p/1CWmJhyE3b/

بلوچستان حکومت کی ’بیرون ملک نوجوانوں کو ہنر روزگار اسکیم‘ فراڈ نکلی؟ سعودی عرب میں نوجوان بے یارو مددگار کوئٹہ(منور شاہوانی)بلوچستان حکومت کے محکمہ لیبر اور بی ٹیوٹا (BTVETA) کے تحت چلنے والی ’’بیرون ملک ہنر اور روزگار اسکیم‘‘ میں شامل نوجوان سعودی عرب میں گزشتہ 10 دنوں سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ متاثرہ نوجوانوں نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ بلوچستان سے فوری مدد کی اپیل کی ہے ذرائع کے مطابق اس اسکیم کے تحت بلوچستان سے تقریباً 30 ہزار نوجوانوں کو بہتر مستقبل کے خواب دکھا کر سعودی عرب سمیت دیگر ممالک بھیجنا ہے جس کے تحت مرحلے میں نوجوانوں کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک بیجھا گیا تھا تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس نکلے سعودی عرب پہنچنے پر نہ تو ان کے لیے کوئی سہولیات موجود تھا اور نہ ہی رہائش یا خوراک کا کوئی انتظام نوجوان کئی دنوں سے کھلے آسمان تلے بھوکے پیاسے پڑے ہیں اور حکومتی ادارے مکمل طور پر خاموش ہیں متاثرہ ایک نوجوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہمیں کہا گیا تھا کہ یہاں پہنچتے ہی رہائش کھانا وغیرہ ملے گی، مگر یہاں نہ کوئی استقبال کرنے والا ہے اور نہ ہی ہم سے کوئی رابطہ کر رہا ہے ہم یہاں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں بھوکے ہیں پیاسے محکمہ لیبر اور بی ٹیوٹا کا یہ منصوبہ صرف کاغذی کارروائی اور کمائی کا ذریعہ بن چکا ہے، جس میں نوجوانوں کی محنت اور خوابوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ زبردستی ہمیں کہا جارہا ہے ہمارے حق میں ویڈیو بناوں وزیر اعلی بلوچستان سخت نوٹس لیں https://www.facebook.com/share/v/19DX9bJLcu/

کوئٹہ بجٹ والے دن تاریخی دھرنا دینگے ایپکا کوئٹہ کے کارکن صف اول کا ہونگے رحمت اللہ زہری صدر ایپکا کوئٹہ

. وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی ہدایت کی روشنی میں عید کے دوران 18 غیر حاضر پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز (PGs) اور ہاؤس آفیسرز (H.Os)کے خلاف فوری کاروائی کا فیصلہ ۔ . عید کی چھٹیوں میں غیر حاضری پر 15 کنٹریکٹ نرسوں کو فارغ کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن جاری . غیر حاضری کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بخت محمد کاکڑ

اگر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہو تو مسلسل محنت کرتے رہو محنت وہ بنیادہے جس پر انسانی سماج قائم ہے وہی لوگ پاتے ہیں عزت زیادہ جوکرتے ہیں دنیا میں محنت زیادہ

*مچھ بولان میں پکنک مناتے ہوئے ندی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق* جسکی شناخت مختیار احمدولد منظور احمد کے نام سے ہوئی مچھ نعش کو سول ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔

سعودی عرب میں نوجوان بے یارومدد گار فریاد سنیں

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قاتل 24 گھنٹے کے اندر گرفتار ہوا، مگر کوئٹہ شہر سے اغواء ہونے والا بچہ مصور خان کئی مہینے گزرنے کے باوجود بھی بازیاب نہ ہوسکا

میں نے پوچھا بابا جی حسد کیا ہے؟ کہنے لگےاللہ کی تقسیم سے اختلاف