Balochistan Tribune
February 12, 2025 at 06:03 AM
بیس بائیس سال کی عمر میں کمیشنڈ آفیسر بننے کےبعد سیکنڈ لیفٹیننٹ سے لیفٹیننٹ پھر کیپٹن پھر میجر پھر لیفٹیننٹ کرنل پھر کرنل پھر برگیڈئیر پھر میجر جنرل پھر لیفٹیننٹ جنرل اور پھر ان میں سے ایک آرمی چیف تب جا کے کالر پر چار ستارے لگتے ہیں ۔
مگر اس میں پچیس سال لگتے ہیں اور ان پچیس سالوں میں بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں سے لے کر سیاچین کی یخ بستہ وادیوں تک کی ڈیوٹی شامل ہوتی ہے کئی جنگیں سینکڑوں محاذ سینکڑوں آپریشن سینکڑوں بار موت سے سامنا شامل ہوتا ہے اور جب اس سب سے نکل کر آنے والا GHQ پہنچتا ہے وہ کوئی عام انسان نہیں ہوتا ۔
اور ان سب سے نکل کر منجے ہوۓ تجربہ کار صاحب بصیرت حوصلوں والے دور اندیش افراد تھنک ٹینک کا حصہ ہوتے ہیں اور ریاست کی پالیسیز بناتے ہیں۔لہذا وقتی یا نظر آنے والی چیزوں کو بنیاد بنا کر یا سیاسی وابستگی کے واسطے فوج پر کیچڑ اچھالنا کسی طور مناسب نہیں جو ایسا کرتے ہیں یا کر رہے ہیں انکی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے فوج ریاست کی سالمیت و دفاع کی ضامن ہے
❤️
👍
😂
3