Balochistan Tribune
February 12, 2025 at 11:07 AM
کوئٹہ، 11سے 14فروری تک بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند ش کا شیڈول جاری
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق11 سے 14فروری تک بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند ش کا شیڈول جاری کر دیا۔اولڈپشتون آباد، نیو پشتون آباد، ایسٹرن بائی پاس، شوکت، شاہنواز، پشتون آبادایکسپریس اور سعداللہ فیڈرزجبکہ مری آباد گرڈاسٹیشن کے لیاقت بازار، کاسی ون، کاسی ٹو فیڈروں سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندرہے گی
نیز11فروری سے 14فروری کو سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون، سریاب ٹو، سیٹلائٹ ٹاون، منی مارکیٹ، کرانی،انڈسٹریل، جائنٹ روڈ، ہزارہ ٹاون، سرکی روڈ، خیربخش مری، اولڈاورنیوجان محمد،لیاقت بازار فیڈرز جبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ائیرپورٹ روڈ، جبل نور،ویسٹرن بائی پاس،داریم، خروٹ آباد، دوستین، عمر، چشمہ، اغبرگ فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2 بجے تک بجلی بندہوگی۔
گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنز پر مرمتی کام کے سلسلے میں 11فروری کو دالبندین اور ڈھاڈر گرڈاسٹیشنوں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی