
Balochistan Tribune
February 12, 2025 at 07:06 PM
کوئٹہ() صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ تین علاقوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اسپتال قائم کئے ہیں 4 اور علاقوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اسپتال بنا رہے ہیں پچھلے دنوں یہ پروپیگنڈہ کیا گیا کہ ہم اپنے اثاثے بیچ رہے ہیں ہم لوگوں کوعلاج کی سہولت دینے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے کام کررہے ہیں‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی اجلاس میں ایوان کو محکمہ صحت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بیکٹر میں کوئی جانے کے تیار نہیں،ہم نے انڈس کو اسپتال دے دیا یہ ایک دورانیہ کے معاہدہ کیا ہے،جو کسی وقت ختم کرسکتے ہیں وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی ہفتہ قبل کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج رہے سینہ میں تکلیف کی شکایت پر ان کے سرکاری اسپتال میں ٹیسٹ ہوئے میری بیٹی کا علاج سرکاری اسپتال میں ہوا بلوچستان میں ایک بندے کو سالانہ 5 ہزار کی میڈیس ملتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تین ماہ ہڑتال کے باوجود کام کیا ہم نے نظام کو ٹھیک کرناہے، وقت لگے گاہم ایمانداری سے کام کررہے ہیں کم وقت میں بلوچستان کے صحت کے نظام میں بہتری نظر آئے گی عید کے فورا بعد اچھے ہسپتال کا افتتاح کریں گے ہسپتال میں تمام ادویات فراہم کی جائیں گی کینسر کے مریضوں کے ہسپتال بنایاہے،اس کا مہنگاعلاج ہے انہوں نے کہاکہ پچھلے سات اٹھ سالوں سے میڈیکل کے آلات نہیں خریدے گئے،تمام ہسپتالوں کو جدید خطوط پر استعمال کرناہے اربوں روپے کے مشینری کی ضرورت ہے ہیلتھ سیکٹر کو ہر حال میں درست کریں گے تمام تجاویز پر عمل کریں گے سا ئنسی بنیادوں پر کام کررہے ہیں جہاں ڈاکٹر کام نہیں کرتے انکی سفارش یاحمایت نہیں کرنی ہے تمام اضلاع کے ڈی ایچ کیو اور بی ایچ اوز کا وزٹ کیاجائے عمل درآمد ہوگا باتیں نہیں ہوں گی، عوام دیکھیں