
Education News Punjab
January 25, 2025 at 12:50 AM
لاہور، 21 جنوری: پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری
ایم بی بی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی
سرکاری میڈیکل کالجز کیلئے کم سے کم میرٹ 94.3621 فیصد رہا
اوپن میرٹ سیٹوں پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 96.0727 فیصد رہا
علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 95.6091 فیصد رہا
سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا میرٹ 95.2773 فیصد رہا
نشتر میڈیکل کالج ملتان کا میرٹ 95.1591 فیصد رہا
راولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی کا میرٹ 94.8091 فیصد رہا
امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 94.8091 فیصد رہا
فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 94.7318 فیصد رہا
پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 94.6409 فیصد رہا
قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا میرٹ 94.5864 فیصد رہا
گوجرانوالہ میڈیکل کالج گوجرانوالہ کا میرٹ 94.5364 فیصد رہا
ساہیوال میڈیکل کالج کا میرٹ 94.4909 فیصد رہا
خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 94.4818 فیصد رہا
نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کا میرٹ 94.4364 فیصد رہا
سرگودھا میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ 94.4318 فیصد رہا
شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا میرٹ 94.4167 فیصد رہا
ڈی جی خان میڈیکل کالج کا میرٹ 94.3955 فیصد رہا
اس سال بننے والے نارووال میڈیکل کالج کا میرٹ 94.3621 فیصد رہا
امیدوار تمام سلیکشن لسٹیں یو ایچ ایس کی ویب سائٹ www.uhs.edu.pk پر دیکھ سکیں گے
داخل ہونے والے امیدواران کیلئے اپنی کالج فیس 23 جنوری تک جمع کروانا لازمی ہے
امیدوار کالج فیس کا چالان یو ایچ ایس ایڈمیشن پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
سرکاری میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس اٹھارہ ہزار روپے ہے
امیدوار کالج فیس بنک آف پنجاب کے اکاؤنٹ میں آن لائن جمع کرواسکتے ہیں
فیس جمع کروانے کے بعد امیدوار کو اپنے متعلقہ میڈیکل کالج میں تحریری طور پر جوائننگ دینا ہوگی
فیس جمع اور جوائن کرنے والے امیدواروں کو ہی داخل تصور کیا جائے گا
دوسری سلیکشن لسٹ 24 جنوری کو جاری کی جائیگی
ترجمان یو ایچ ایس
Please visit:
https://uhs.edu.pk/1stselectionlistnbbs24.php
👍
1