All India Muslim Personal Law Board
All India Muslim Personal Law Board
January 21, 2025 at 02:16 PM
*🔸 ”#تکبیر_مسلسل“ 🔹* *`🎯 اس طوق کو اپنی گردن سے اتار پھینکئے!`* اپنی روز مرہ کی زندگی میں ہم اگر سردی سے بچنے کے لیے شام کو لحاف یا کمبل اوڑھ لیتے ہیں توصبح کو فوراً اتار پھینکتے ہیں، اس لیے کہ حالات اور موسم کا یہی تقاضا ہوتا ہے، لیکن اپنی سیاسی اور اجتماعی زندگی میں ہم نے ایک ایسا کمبل اوڑھ رکھا ہے جو نہ ہمیں چھوڑتا نہ ہم اسے چھوڑ پاتے ہیں ، رات کی سردی ہو یا دو پہر کی گرمی ، ہم اس لبادہ کو اتارنے کی ضرورت نہیں سمجھتے ہیں اور اگر کوئی اس کی دعوت دیتا ہے تو برا مانتے ہیں، اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ان مسائل میں بھی جو روز روشن کی طرح صاف اور واضح ہیں اور ان کھلی ہوئی حقیقتوں میں بھی جن میں کسی سچے اور مخلص انسان کو کوئی شک یا اختلاف نہ ہونا چاہیے ، یہ کمبل یا لبادہ ہمارا پیچھا نہیں چھوڑ تا ریا ہم اس کو نہیں چھوڑتے ، ہم دین کے کسی سند کے بغیر اپنے بنائے اور تراشے ہوئے خانوں میں خود ہی قید ہیں اور ان خانوں سے باہر اگر کسی چیز کی دعوت ہمیں دی جاتی ہے، کوئی آواز ہمارے کانوں سے ٹکراتی ہے، تو وہ ہمیں بہت نامانوس، اجنبی اور بعض وقت مشکوک اور مشتبہ اور کبھی کبھی مضر اور مہلک معلوم ہوتی ہے، ہم میں سے جو اپنے طلسم میں جتنا گرفتار ہے، حالات کے ادراک ، بروقت اور صحیح فیصلہ کی صلاحیت اور اخلاقی جرات سے اسی قدر دور اور محروم ہے۔ *✍ حضرت مولانا سید محمد الحسنی رحمۃ اللہ علیہ* 🎁 پیشکش: *سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ* https://www.facebook.com/share/p/14tuhcYF4w/
❤️ 👍 4

Comments