Hyderabad Updates Information
Hyderabad Updates Information
February 12, 2025 at 03:05 PM
فارمیسی ایکٹ 1967 کے سیکشن 31 کے نفاذ کا حکم جاری فارمیسی کونسل آف پاکستان نے فارمیسی ایکٹ 1967 کے سیکشن 31 کے نفاذ کے حوالے سے ایک اہم اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اس اعلامیے کے مطابق فارمیسی کے پیشے کو منظم کرنے اور اس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے رجسٹریشن کے بغیر کسی بھی فرد کو فارمیسی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص، جو فارماسسٹ کے طور پر کام کرنا چاہتا ہے اسے رجسٹرڈ فارماسسٹ ہونا ضروری ہے اور اپنی رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ نمایاں طور پر آویزاں کرنا ہوگا اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص بغیر رجسٹریشن کے فارمیسی چلاتا ہے تو اسے چھ ماہ قید یا ایک ہزار روپے تک جرمانہ، یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں اسی طرح، اگر کوئی کاروباری ادارہ کسی فارماسسٹ کو ملازمت دیتا ہے تو اس کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا ضروری ہوگا یہ احکامات ملک بھر کے متعلقہ ڈرگ کنٹرول حکام بشمول پنجاب خیبرپختونخوا سندھ بلوچستان گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کو جاری کیے گئے ہیں تاکہ اس قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا سکے ماہرین کے مطابق یہ اقدام عوام کو غیر مستند دوا فروشوں سے محفوظ رکھنے اور فارمیسی کے پیشے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے نہایت اہم ہے
👍 ❤️ 😂 6

Comments