AJK PSC, NTS & Career Guidance
AJK PSC, NTS & Career Guidance
February 5, 2025 at 01:08 AM
مونٹیسوری سسٹم میں والدین اور ٹیچرز کو اس بات کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ ایک تین سال کا بچے وہ سارے کام کر سکتا ہے جو ایک بڑا شخص کرسکتا ہے جیسے کپڑے بدلنا، جوتے پہننا، واش روم خود سے استعمال کرنا، کھانا کھانا، برتن سنبھالنا، اپنا خیال رکھنا، ماحول کو صاف ستھرا رکھنا وغیرہ وغیرہ۔ ہم بچوں کو کچھ کرنے نہیں دیتے اور یوں وہ نکمے، سست اور نکھٹو بن جاتے ہیں اور بڑے ہوکر کچھ نہ کرنے کو صبر کا نام دے دیتے ہیں۔ ڈاکٹر ماریہ مونٹیسوری کے مطابق اگر آپ بچے کا کوئی ایسا کام کردیں گے جسے وہ خود کرسکتا ہے تو وہ آئیندہ کبھی بھی وہ کام نہیں کرے گا۔ بچوں کے چھوٹے چھوٹے کام کرکے ہم انکو اپنا محتاج بنا دیتے ہیں۔ یقین کریں بچے اپنا کام خود کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ انکو اپنا عادی بنا دیں گے تو وہ بڑے ہوکر کبھی اپنی ذاتی اور پروفیشنل لائف میں خوداعتماد اور خودمختار نہیں بن سکیں گے۔وہ چھوٹے بڑے فیصلوں کے لیے ہمیشہ دوسروں پر انحصار کرتے رہیں گے اور دنیا ایسے لوگوں کو استعمال کرتی ہے اور انکو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیتی۔ ایسے بچے ساری زندگی چھوٹی چھوٹی جابز کی تلاش میں رہتے ہیں جہاں انہیں کوئی فیصلہ نہ لینا پڑے۔ یہ لوگ کبھی رسک نہیں لیتے اور یوں کبھی بڑے انسان نہیں بن سکتے۔ جدید دنیا کے سب سے مشہور سائنسدان آئن سٹائن کے مطابق تمام بچے جینیئس ہوتے ہیں۔ انکو صرف اپنا آپ کھوج لینے دیں۔ بچوں کی انگلی مت پکڑیں۔ انکو فالو کریں۔ یقین رکھیں آپ بچوں سے زیادہ نہیں جانتے کیونکہ وہ اپنا سفر وہاں سے شروع کررہے ہیں جہاں آپکا سفر ختم ہورہا ہے۔ اسلیے اپنے بچوں پر بھروسہ کرنا سیکھیں۔ ان کو پنجروں میں مقید مت کریں۔ انکو اڑنے دیں۔
👍 ❤️ 🙏 31

Comments