Bilal Online Services
Bilal Online Services
January 31, 2025 at 10:47 PM
*محکمہ تعلیم کے حالیہ اشتہار کے اہم نکات توجہ سے پڑھ لیں۔ اور اس کے مطابق خود کو تیار کریں* 1) بھرتی کے لئے لیا جانے والا ٹیسٹ مرحلہ وار ہوگا اور طریقہ کار صرف ETEAکی صوابدید پر ہوگا (2) بر آسامی کے لئے ضلع کی سطح پر علیحدہ علیحده میرٹ لسٹ مرتب کی جائے گی جس میں امیدواروں کے ٹیسٹ کے ETEA کے حاصل کردہ نمبر اور تعلیمی قابلیت کے نمبروں کو جمع کیا جائے گا۔ (3) امیدوار کی اہلیت کے لئے ETEA ٹیسٹ میں 50 فیصد پاسنگ مارکس لینا ضروری ہے تاہم اہل امیدواروں کی عدم موجودگی میں پاسنگ مارکس کو 30 فیصد نمبرز تک کم کیا جاسکتا ۔ (4)CGPA میں کاونٹنگ کی اجازت نہیں ہوگی اور CGPA کو نمبرات میں تبدیل کرنے کے لئے متعلقہ یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات سے نمبرات یا نمبرات کی فیصدی کی تصدیق شدہ سرتیفیکیت حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ (5) معذور افراد ، اقلیتوں اور ٹرانسجینڈرز کے لئے بالترتيب 2 فيصد 5 فیصد اور 0.5فیصد کوٹہ مختص ہے۔ معذور افراد کے لئے سٹینڈ نگ میڈیکل بورڈ کا سرٹیفیکیٹ پیش کرنا لازمی ہے بشرطیکہ وہ معذوری فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ نہ ہو جبکہ ٹرانسجینڈرز کے لئے زکو ة ، عشر، سوشل ویلفئیر ، سپیشل ایجوکیشن وویمن ایمپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کے ساتھ درخواست کی آخری تاریخ تک رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ محکمے کا سرٹیفیکٹ پیش کرنا لازمی ہے۔ (6) اسناد کی جانچ پڑتال کے وقت اصلی تعلیمی اسناد بمعہ اصل شناختی کارڈ لا نالازمی ہے۔ (7) اگر اس اشتہار کے بعد حکومت وقت کی طرف سے بھرتی کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تو سلیکشن کمیٹی اس کے مطابق عمل کرنے کی پابند ہوگی۔ (8) تمام تقرریاں حکومت خیبر پختونخوا کے مقرر کرده قوانین و مجوزه طریقہ کار کے مطابق خالصتا میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی۔ (9) تمام تعلیمی اسناد صرف گورنمنٹ سے تسلیم شدہ اداروں کی قابل قبول ہوں گی (10) اگر کسی امیدوار کی تعلیمی اور پیشہ وارانہ اسناد بھرتی کے کسی مرحلے یا تعیناتی کے بعد جعلی پائی گئیں تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور آئندہ کے لئے اسے سرکاری ملازمت کے لئے نا اہل تصور کیا جائے گا۔ (11) نامکمل فارم کی صورت میں درخواست فارم خود بخود منسوخ تصور کیا جائے گا جس کے لئے کوئی اپیل منظور نہیں کی جائے گی۔ (12) اسناد کی جانچ پڑتال کے لئے الگ شیڈول جاری کیا جائے گا اور آنے والے امیدواروں کو کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔ (13) تمام تقرریاں متعلقہ اضلاع کے ڈومیسائل کی بنیاد پر ہوں گی۔ امیدوار کا ڈومیسائل متعلقہ ضلع کا ہونا لازمی ہے جبکہ پرائمری سکول ٹیچر کی تقرری متعلقہ اضلاع کے تحصیل کی بنیاد پر ہوگی تاہم تحصیل کے لئے مجاز اتھارٹی کی منظوری مشروط ہے۔ بصورت دیگر پرائمری سکول ٹیچر کی اسامی کے لئے خیبر پختونخوا اپوائنٹمنٹ ڈیپوٹیشن پوسٹنگ اور ٹرانسفر آف ٹیچرز لیکچررز انسٹرکٹرز اور ڈاکٹرز ریگولیٹری ایکٹ 2011 ء کے سیکشن نمبر 3 پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔ 2025-03-10 کے بعد ڈومیسائل / شناختی کارڈ /تحصیل کے مستقل پتہ میں کسی قسم کی تبدیلی قابل قبول نہ ہوگی (14) امیدوار کو ابتدائی تین سال اسی سکول میں سروس کرنا ہوگی جو کہ ناقابل تبادلہ ہوگی۔ (15) درخواست دینے کا طریقہ کار ETEA کی ویب سائٹ پر موجود ہے اور متعلقہ اضلاع کی خالی آسامیوں کی تفصیل درخواست فارم کے ساتھ ETEA کی ویب سائٹ پر دی گئی ہے۔ (16) میرٹ پر آنے الے امیدواروں کی اسناد متعلقہ ادارے سے تصدیق کرائی جائے گی جس کے تمام اخراجات امیدواروں کو برداشت کرنا ہوں گے۔ (17) پرائیویٹ (نجی) یونیورسٹیوں کی ڈگریاں ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے تصدیق شدہ ہونی چاہئیں۔ (18) کسی بھی ڈگری پر کسی بھی امیدوار کو دہرا فائدہ نہیں دیا جائے گا۔ (19) عمر کی حد اشتہار میں دی گئی آخری تاریخ تک شمار ہوگی اور عمر کی بالائی حد میں نرمی خیبر پختونخوا میں سول پوسٹ پر ابتدائی تقرری عمر کی بالائی حد میں (نرمی رولز 2008 کے مطابق دی جائے گی۔ (20) AT اور TT کے امیدواروں کے لئے شہادتہ العالمیہ کو ایم اے کے برابر تسلیم کرتے ہوئے مارکس ایم اے کے برابر دیئے جائیں گے. TT اور AT کے علاوہ کسی اور کیڈر کے لئے شہادۃ العالمیہ کے کوئی نمبر نہیں ہوں گے . (21) تقرری کی صورت میں ان امیدواروں پر خیبرپختونخواہ سرکاری ملازمین (ترمیمی) ایکٹ ، 2022 لاگو ہوگا۔ اپلائی کے لیے ہم سے رابطہ کیجئے۔ ایٹا پر آپلائی کے لیے جس کا پروفائل بنا ہوا ہے اور بائیو میٹرک نہیں کیا ابھی تک تو وہ بائیومیٹرک کیجئے۔ جس نے پروفائل ابھی تک نہی بنایاوہ پہلے ایٹا پر پروفائل بنالیجئے۔ اس کے بعد ایٹا ویب سائیٹ پر ٹوکن نمبر حاصل کیجئے اور پھر بائیومیٹک کیجئے۔ اس کے بعد آپلائی ہو سکے گی۔ بائیومیٹرک کے بغیر آپلائی نہیں ہوسکتی۔ *نوٹ* *ہمارے ساتھ آپلائی کی سہولت، پرافائل بنانے کی سہولت، تصویر نکالنے اور بائیو میٹرک کی سہولت دستیاب ہیں۔* *آپ کو سب کچھ ایک ہی دکان پہ ملے گا۔* *دوسرے کام سے کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔* *تو کل یا پرسوں دکان تشریف لے آئیے آپ کا کام ہو جائے گا۔* شکریہ۔
👍 ❤️ 11

Comments