
Muhasin e islam☑️ محاسن اسلام JAMIAT ULAMA Darul Uloom Deoband Urdu News TV Islamic Status WhatsApp
February 6, 2025 at 10:12 AM
رات کو سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کو کبھی موٹر سائیکل نہ سمجھیں ۔
بہت زیادہ چانس ہیں کہ یہ ایک آنکھ والا "کانا" ٹریکٹر ہوگا۔ جب آپ اس کے قریب جائیں گے تو آپکو اندازہ ہو گا کہ ایک چھوٹی سی لائٹ کے پیچھے آٹھ فٹ چوڑا ٹریکٹر موجود ہے۔ مزید قریب جائیں گے تو اس اٹھ فٹے ٹریکٹر کے پیچھے دس فٹ چوڑی ٹرالی دکھائی دے گی اور اس دس فٹی ٹرالی کے اوپر تیرہ چودہ فٹ پھیلا ہوا گنا،بھوسہ،لکڑی، نظر آئے گی تو تب تک اچانک اس سامنے آئے پہاڑ سے اچانک کٹ کر کے بچنا ممکن نہیں رہے گا کیونکہ اس صورت میں نیچے کوئی کھائی درخت یا دیوار آپ کو گلے لگانے کوبے تاب ہو سکتی ہے۔
برائے مہربانی اپنا اور اپنے بچوں کا خیال رکھیں
زندگی بہت قیمتی ہے رات کے سفر میں بہت زیادہ احتیاط کریں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaEJK3vE50UgrlgMGe3c
👍
❤️
😂
😢
13