Ammar Khan Yasir Official
January 26, 2025 at 06:48 AM
پچھلے کئی دنوں سے الجزیرہ کی اس ڈاکومنٹری کا چرچہ تھا "ما خفي أعظم۔۔۔۔۔الــطــوفان" اور اب وہ جاری کر دی گئی ہے۔
اس میں ایک خاص کلپ جو عرب سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے وہ یحـــــــیی سـنــــــوار کے حوالے سے ہے کہ میدان جنــگ میں وہ کس طریقے سے پیش پیش رہے. اور جو ایک خاص تاثر اســرائیلی بنا کر پیش کرتے کہ وہ سرنگوں میں چھپے رہتے ہیں، تو بالکل ہی جھوٹ ثابت ہوا۔
ویڈیو میں وہ سر پر کپڑا ڈالے عصا تھامے ملبہ اور تباہ شدہ گھروں کے درمیان سے گزر رہے ہیں۔ نقشہ پر جھکے ہوئے وہ محمود حمدان کے ساتھ رفــح میں دشمن کی پوزیشن کو ڈسکس کررہے ہیں۔ یہ وہی محمود ہیں جو تل السلــطان کے علاقائی کمــانڈر اور یـحیی بھائی کے ہمراہ شہـــادت پانے والے، ان شاءاللہ۔ یاد رہے فروری 2024 میں یہ خبریں آئیں تھیں کہ بھائی نے قطر میں مقیم قیادت کو پیغام بھجوایا ہے کہ ٹینشن کی کوئی بات نہیں ۔۔ہم دشمــن کو ٹھیک اس جگہ لے آئیں جہاں ہم اس کو لانا چاہتے تھے۔
ویڈیو میں وہ شعر پڑھ رہے ہیں کہ:
وللـحريّة الحــمراء بابٌ...بكلِّ يَدٍ مــضَرَّجَةٍ يُدقُّ
آزادی کا دروازہ سـرخ ہے۔۔۔۔۔اس پر دستک خــــون میں ڈوبا ہاتھ دیتا ہے
حالیہ ریلیز کردہ فوٹیج تو یہ دوران معرکہ آنے والی ان خبروں کو سچ ثابت کرتی ہیں وہ کئی لڑائیوں کو بذات خود لیڈ کرتے۔ میدان جنگ کا مشاہدہ کرتے تھے اور اپنے مــــجاہـدین کو جنگی حکمت عملی سمجھاتے۔ براہ راست معلومات رکھتے تھے۔ پوری پلاننگ کرتے تھے، شریک ہوتے۔
تب ہی وہ اس قدر مثالی قائد بنے اور تبھی ان کے سپاہیوں نے میدان میں بہترین نتائج دیے۔
وہ کہتے ہیں نا کہ "قائد اپنے افراد سے نہیں کہتا، 'جاؤ اور لڑائی کرو' بلکہ وہ کہتا ہے، 'آؤ، ہم لڑیں'۔
انہوں نے تو اس قول کی اپنے خـــون سے تشریح کی۔
Video Courtesy: @aljazeerachannel
Follow the Ammar Khan Yasir Official channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaCt1edC6ZvegrJxnF3U
❤️
👍
😢
🫀
💔
😭
🤲
🇵🇸
🌹
🍆
217