سبق آموز تحریریں ♥️
January 29, 2025 at 02:03 AM
https://whatsapp.com/channel/0029VaDDUXj8KMqfJoZOlF1B
*ہاروت وماروت کا قصہ __!!*
تاریخ کے کسی زمانہ میں (غالباً قوم نوح سے قبل شہر) بابل اور اس کے اطراف میں جادو کا چلن اتنا عام ہوگیا تھا کہ جادو اور انبیاء علیہم السلام کے معجزات میں اشتباہ ہونے لگا یعنی جادوگر طرح طرح کے شعبدے دکھا کر خود نبوت کے دعوے کرنے لگے اور جو واقعی اور حقیقی انبیاء علیہم السلام تھے ان کے متعلق لوگوں میں شبہات پیدا ہونے لگے ایسے پر فتن اور نازک دور میں اللہ تعالٰی نے اپنی تکوینی حکمت سے ہاروت وماروت نام کے دو فرشتوں کو دنیا میں اس مقصد سے بھیجا کہ وہ لوگوں کے سامنے جادو کے حقائق واضح کردیں تاکہ ان کے سامنے آنے سے معجزہ اور جادو کا فرق لوگوں کی سمجھ میں آجائے اور جادو میں جب اللہ کے علاوہ سے استعانت کی اصلیت معلوم ہو تو اہل ایمان ایسی گندی چیز سے پوری طرح اپنے کو بچائے رکھیں
چنانچہ یہ فرشتے شہر بابل میں قیام پذیر ہوئے اور انہوں نے حکم خداوندی کی تعمیل کرتے ہوئے سحر (جادو) کے پوشیدہ حقائق سے پردہ اٹھانا شروع کیا لیکن جب بھی ان کے پاس کوئی شخص جادو کی معلومات حاصل کرنے کی غرض سے آتا تو وہ پہلے ہی آگاہ کردیتے کہ دیکھو ہمیں تمہاری آزمائش کےلئے بھیجا گیا ہے کہ کون لوگ جادو کی حقیقت معلوم کرکے اس سے اجتناب کرتے ہیں اور کون لوگ جادو میں شیاطین سے مدد طلب کرکے کافر ہوجاتے ہیں اس لئے تم ہرگز کفر اختیار نہ کرنا
[ تفسیرابوالسعود ۱/ ۱۳۸]
اسی بات کو قرآن کریم کی اس آیت میں واضح فرمایا گیا ہے
"وَ مَاۤ اُنۡزِلَ عَلَی الۡمَلَکَیۡنِ بِبَابِلَ ہَارُوۡتَ وَ مَارُوۡتَ ؕ وَ مَا یُعَلِّمٰنِ مِنۡ اَحَدٍ حَتّٰی یَقُوۡلَاۤ اِنَّمَا نَحۡنُ فِتۡنَۃٌ فَلَا تَکۡفُرۡ ؕ فَیَتَعَلَّمُوۡنَ مِنۡہُمَا مَا یُفَرِّقُوۡنَ بِہٖ بَیۡنَ الۡمَرۡءِ وَ زَوۡجِہٖ ؕ وَ مَا ہُمۡ بِضَآرِّیۡنَ بِہٖ مِنۡ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰہِ ؕ وَ یَتَعَلَّمُوۡنَ مَا یَضُرُّہُمۡ وَ لَا یَنۡفَعُہُمۡ ؕ وَ لَقَدۡ عَلِمُوۡا لَمَنِ اشۡتَرٰىہُ مَا لَہٗ فِی الۡاٰخِرَۃِ مِنۡ خَلَاقٍ ۟ؕ وَ لَبِئۡسَ مَا شَرَوۡا بِہٖۤ اَنۡفُسَہُمۡ ؕ لَوۡ کَانُوۡا یَعۡلَمُوۡنَ" [ سورۃ البقرۃ ۱۰۲]
اور گمراہ لوگ اس علم کے پیچھے ہولئے جو دو فرشتوں پر شہر بابل میں اترا جن کا نام ہاروت وماروت تھا اور نہیں سکھاتے تھے وہ دونوں فرشتے کسی کو جب تک یہ نہ کہہ دیتے کہ ہم تو آزمائش کےلئے ہیں سو تم کافر مت ہو پھر ان سے سیکھتے وہ جادو جس سے جدائی ڈالتے ہیں مرد میں اور اس کی عورت میں اور وہ اس سے نقصان نہیں سکتے کسی کا بغیر اللہ کے حکم کے اور سیکھتے ہیں وہ چیز جو نقصان کرے ان کا اور فائدہ نہ کرے اور خوب جان چکے ہیں کہ جس نے اختیار کیا جادو کو نہیں اس کےلئے آخرت میں کچھ حصہ اور بہت ہی بری چیز ہے جس کے بدلے بیچا انہوں نے اپنے آپ کو اگر ان کو سمجھ ہوتی .
حاصل یہ کہ ہاروت وماروت نامی فرشتوں کا نزول تو بطور آزمائش کے ہوا تھا لہٰذا ہونا یہ چاہئے تھا کہ لوگ سحر اور جادو کی حقیقت جان کر اس سے پوری طرح احتراز کرتے مگر اس زمانہ کے عام لوگوں نے اس طرح ناعاقبت اندیشی کا ثبوت دیاکہ ان فرشتوں سے میاں بیوی میں نفرت پیدا کرنے والے جنتر منتر سیکھ کر انہیں عمل میں لانے لگے جس سے معاشرہ میں فساد برپا ہوگیا تاہم سحر کے کلمات کا یہ اثر اپنی ذات کے اعتبار سے نہ تھا بلکہ وہ بھی باذن خداوندی تھا جیسے زہر کے ذریعہ سے موت کا آنا یا آگ کے ذریعہ کسی چیز کا جل جانا وغیرہ بحکم خداوندی ہوتا ہے اسی طرح جادو بھی ایک خفیہ قسم کے سبب کی حثییت رکھتا ہے لہٰذا اس کی حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا مگر چوں کہ اس میں شیاطین وجنات سے شرکیہ استعانت ہوتی ہے اس لئے اس کو کفر سے تعبیر کیا جاتاہے۔
𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼
❤️ ✍🏻ㅤ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
*سبق آموز تحریریں گروپ کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں*
➖♻️➖
https://whatsapp.com/channel/0029VaDDUXj8KMqfJoZOlF1B
❤️
👍
😢
🙏
🤲
🌸
💛
😭
😮
99