سبق آموز تحریریں ♥️
سبق آموز تحریریں ♥️
January 31, 2025 at 02:19 AM
https://whatsapp.com/channel/0029VaDDUXj8KMqfJoZOlF1B   🌹زیارتِ رسول اللہ ﷺ  بِحالتِ رویاء🌹 *خواب نمبر* 3 حضرت عمرو بن مرہ زمانہ جاہلیت میں چند افراد کے ہمراہ حج کو نکلے، راستے خواب دیکھا کہ میں مکہ مکرمہ میں ہوں۔ ایک نور کعبہ شریف سے نکلا جس نے یثرب (مدینے کا قدیم نام) کی پہاڑیوں کو منور کر دیا اور قبیلہ بہنیہ تک کی آبادیاں چمک اٹھیں اور یہ آواز بھی سنی " اندھیرا چَھٹ گیا، روشنی غالب آگئ اور حضرت رسول الله (ﷺ) تشریف لے آئے" دوبارہ ہھر نور چمکا جس کی روشنی میں حیرہ تک کے محل اور مدائن تک کی تمام عمارتیں نظر آئیں اور آواز آئی " اسلام ظاہر ہو چکا ہے، بُت توڑ دیئے گئے ہیں۔ صلہ رحمی کا دور ہو گیا ہے" جب واپس گھر پہنچا تو معلوم ہوا کہ احمد ﷺ نامی ایک پیغمبر بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ پس اپنے وطن سے آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر مسلمان ہو گیا۔ 📚 :- حیاۃ الصحابہ حصہ اول۔ *خواب نمبر* 4 ایک شخص ملک شام سے حضرت نبی کریم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرے والد کی خواہش ہے کہ وہ آپ ﷺ کی زیارت کرے لیکن بوڑھا اور نابینا ہونے کی بنا پر قدرت نہیں رکھتا۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اپنے باپ سے کہہ دے کہ 7 رات وہ یہ کہے " صلی الله علیٰ محمد " مجھے وہ خواب میں دیکھے گا اور مجھ سے حدیث روایت کرے گا۔ اس نے ایسا ہی کیا اور آپ ﷺ کو خواب میں دیکھا اور آپ سے حدیث روایت کی۔ 📚 :- محبوب القلوب صفحہ نمبر403۔ 📚 :- صلوات ناصری از :- مولانا ناصر علی "اس مفید معلومات کو دوسروں تک ضرور پہنچائیں،
❤️ 👍 🌹 🎁 💞 😮 🙏 🫀 65

Comments