سبق آموز تحریریں ♥️
سبق آموز تحریریں ♥️
February 1, 2025 at 02:24 AM
https://whatsapp.com/channel/0029VaDDUXj8KMqfJoZOlF1B *تابوت سکینہ* آج سے کوئی تین ہزار سال پہلے کی بات ہے ... کہ جس جگہ آج بیت المقدس ہے یہاں ایک قوم آباد ہوا کرتی تھی ۔ لیکن اس قوم کا کوئی بادشاہ نہیں تھا کہ جو انہیں لیڈ کرتا لہٰذا انہوں نے اپنے ایک بہت بڑے بزرگ سے ... دعا کرنے کی گزارش کی ۔ ان بزرگ نے ایک نیک بادشاہ کے لیے دعا کر دی لیکن اس قوم نے پوچھا کہ اے نیک انسان ! آپ نے دعا تو کر دی لیکن ہمیں پتہ کیسے چلے گا کہ آپ کی دعا قبول ہو گئی ؟ تو بزرگ نے بتایا کہ میری دعا قبول ہونے کی نشانی یہ ہے ... کہ تمہارے پاس تمہارا صدیوں سے گمشدہ ہوا تابوت واپس آ جائے گا ۔ اور یوں ... وہ دعا قبول ہو گئی اور بنی اسرائیل کے پاس آیا صدیوں سے گمشدہ ہوا ’’تابوت سکینہ‘‘ ایک حیرت انگیز تابوت کہ جس کا ذکر قرآن پاک تک میں آیا ہے (البقرۃ 2:248) اور اس کا یہ نام یعنی ’’تابوت سکینہ‘‘ بھی ... اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی دیا ہوا نام ہے ۔ تابوت سکینہ یعنی ’’سکون کا سامان رکھنے والا تابوت‘‘ یہ تابوت ان دو چیزوں میں سے ایک تھا کہ جسے حضرت موسیٰؑ نے بذات خود ... اپنے ہاتھ سے ڈیزائن کیا تھا ۔ شمشاد یعنی boxwood کی لکڑی سے بنا چار فٹ x ڈھائی فٹ x ڈھائی فٹ کی ڈائیمنشنز سے بنا ایک صندوق کہ جس کے باہر سونے کی کوٹنگ کی گئی تھی ۔ اور یہ تابوت کسی زمانے میں بیت المقدس کی بھی مقدس ترین جگہ پر رکھا ہوتا تھا جہاں صرف اور صرف ... بنی اسرائیل کے سب سے بڑے ربّی کو ہی جانے کی اجازت ہوتی تھی ۔ اسی چٹّان کے اوپر کہ جہاں سے کئی صدیوں بعد ... نبی کریم ﷺ معراج کی رات آسمانوں پر گئے ۔ جتنا بھی عرصہ تابوت سکینہ بنی اسرائیل کے پاس رہا ... وہ لوگ اپنی فوج کے آگے اسے اٹھا اٹھا کر چلتے اور کسی لڑائی میں انہیں ، کوئی شکست نہ ہوتی تھی ۔ یہ تابوت بنی اسرائیل کی سب سے قیمتی چیز بن گیا لیکن کچھ بھی ... ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتا ۔ جس طرح بنی اسرائیل کے ایک بزرگ نے اپنی دعا میں اس تابوت کے واپس آ جانے کی پیشن گوئی تھی ٹھیک اسی طرح ایک اور بزرگ نے ... اس کے دوبارہ سے گم جانے کی پیشن گوئی بھی کر دی اور بالآخر ... چار سو سال بعد کہ جب بابل کے بادشاہ نے بیت المقدس کو اجاڑ کر رکھ دیا تو یہ تابوت ایک بار پھر سے ... کہیں کھو کر رہ گیا ۔ اس کے بعد تابوت سکینہ کا کیا ہوا ؟ کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے اس کے متعلّق اپنے طور پر تھوڑی سی ریسرچ کی اور یہ نتیجہ نکالا کہ بابل کے بادشاہ کے حملے سے پہلے ہی ... جس چٹان کے اوپر وہ تابوت رکھا ہوا تھا ، اُن بزرگ نے اسی چٹان کے نیچے ایک سرنگ کھود کر اسے وہاں چھپا دیا ۔ اور آج ہم جانتے ہیں کہ واقعی بیت المقدس کی اُس مشہور چٹان کے نیچے ایک سرنگ موجود ہے ۔ لیکن تابوت سکینہ ... آج اس سرنگ کے اندر نہیں ہے ۔ ایسا اس لیے کیوں کہ گیارہویں اور تیرہویں صدی کی صلیبی جنگوں کے دوران ... کچھ عیسائی راہب کہ جو دنیا کے بہترین جنگجو بن گئے تھے ... وہ بیت المقدس آئے ، اور وہاں سے بہت سارا سامان چرا کر واپس یورپ بھیجا اور ایک جگہ وہ اپنی کتابوں میں خود بتاتے ہیں کہ ہمیں ’’a great biblical treasure‘‘ بھی ملا ہے ۔ اور مشہور یہ ہے کہ وہ گریٹ ببلیکل ٹریژر درأصل تابوت سکینہ ہی تھا ۔ آج پورے یورپ اور بالخصوص فرانس میں ... ایسی داستانیں مشہور ہیں کہ تابوت سکینہ وہاں لایا گیا تھا ۔ کیتھلین کوپنز ، تابوت سکینہ کیے متعلّق سٹڈیز کی ایک ایکسپرٹ کہتی ہیں کہ یا تو اسے فرانس کے ’’شارت گرجا گھر‘‘ کے نیچے چھپایا گیا تھا یا پھر ... رینس لا شاتو کے ایک قدیم گرجا گھر کے اندر ۔ اور یہ تو خیر ہم بھی جانتے ہیں کہ ہٹلر کی نازی آرمی ان پہاڑوں میں گہرائی تک کھدائی کرتی رہی تھی ، صرف اور صرف ... اس تابوت کی تلاش میں ۔ لیکن تابوت سکینہ جیسا ہی ایک تابوت اور بھی تھا کہ جس کے متلّق بہت کم لوگ جانتے ہیں ۔ اور وہ تابوت ذوالقرنینؑ کو حضرت آدمؑ کے اس خزانے میں چھپا سے ملا تھا کہ جو خزانہ ... سورج غروب ہونے کی جگہ پر چھپا ہوا تھا (فتح الباری أز إمام إبن حجر عسقلانی ج 9 ص 285) ایگزیکٹلی وہی جگہ کہ جہاں ذوالقرنین نے ، قرآن کریم کے مطابق سورج کو ایک کالے ... کیچڑ میں غروب ہوتے پایا (الکہف 18:86) لیکن اس تابوت کے اندر صرف ایک چیز موجود تھی ... صرف ایک چیز ... ریشم سے بنے چودہ ایسے کپڑے کہ جن پر تمام انبیائے کرام کی أصل تصویریں بنی ہوئی تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سبحان اللہ 𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼 ❤️ ✍🏻ㅤ   📩 📤 ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ *سبق آموز تحریریں گروپ کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں* ➖♻️➖ https://whatsapp.com/channel/0029VaDDUXj8KMqfJoZOlF1B
❤️ 👍 😮 🌹 💞 🙏 🥰 ♥️ ❤‍🩹 🇵🇰 163

Comments