سبق آموز تحریریں ♥️
سبق آموز تحریریں ♥️
February 2, 2025 at 01:35 PM
https://whatsapp.com/channel/0029VaDDUXj8KMqfJoZOlF1B *مجھے اللہ کے سوا کسی کا نام یاد نہیں رہتا* ایک مرتبہ کسی شخص نے حضرت بایزید بسطامی کے دروازے پر آواز دی۔ آپ نے پوچھا ”کس کی تلاش ہے؟ جواب ملا با یزید کی۔ اس پر آپ نے فرمایا میں تو تیس سال سے اس کی تلاش میں ہوں اور آج تک نہیں ملا۔“ ایک عقیدت مند تیس سال سے حضرت بایزید کا خادم بنا ہوا تھا۔ وہ جب بھی سامنے آتا۔ آپ پوچھتے کہ تیرا نام کیا ہے۔ ایک مرتبہ اس نے عرض کیا۔ آپ میرے ساتھ مذاق کرتے ہیں۔ جب بھی سامنے آتا ہوں۔ آپ میرا نام پوچھتے ہیں حالانکہ میں تیس سال سے آپ کی خدمت میں ہوں۔“ آپ نے فرمایا میں مذاق نہیں کرتا بلکہ میرے قلب و روح میں اس طرح اللہ کا نام جاری وساری ہے کہ اس کے نام کے سوا مجھے کسی کا نام یاد نہیں رہتا ۔ *( نیکوں کی صحبت ،ص/ 90)*
❤️ 👍 🫀 😢 🌹 🎉 ♥️ 😭 🤲 224

Comments