سبق آموز تحریریں ♥️
سبق آموز تحریریں ♥️
February 3, 2025 at 01:54 AM
https://whatsapp.com/channel/0029VaDDUXj8KMqfJoZOlF1B   🌹زیارتِ رسول ﷺ  بِحالتِ رویاء🌹 *خواب نمبر* 9 روایات صحیح سے ثابت ہے کہ حضرت نبی کریم ﷺ کے وصال کے بعد کسی نے سیّدہِ کائنات فاطمۃُ الزّہرا رضی اللہ عنہا کو ہنستے نہیں دیکھا۔ ابھی 6 ماہ گزرے تھے کہ ایک شب آپ سیّدہ رضی اللہ عنہا نے اپنے ابا جان ﷺ کو خواب میں دیکھا کہ سرہانے کھڑے اِدھر اُدھر ملاحظہ فرما رہے ہیں جیسے کسی کا انتظار ہو۔ حضرت سیّدہ (رضی اللہ عنہا) کی نگاہ جیسے ہی آپﷺ پر پڑی تو بیتاب ہو کر پُکارا"یا ابتا این انت"  (ابا جان آپ(ﷺ) کہاں ہیں) میں تو آپ (ﷺ) کے فراق میں دل سوختہ و تن گُداختہ ہو رہی ہوں۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا بیٹی میں یہاں تمہارا منتظر ہوں۔ ایام فراق گذر چُکے اور وقتِ وصال قریب آ گیا۔ کل قفس عنصری کو خیرباد کہہ کر عالم ارواح میں ہم سے آ مِلو گی۔ اتنے میں آنکھ کھل گئ۔ اور دوسرے دن آپ سیّدہ کائنات کا وصال ہو گیا۔ 3 رمضان المبارک بعمر 29 برس بمقام مدینہ طیبہ۔ اِنا للہ و انا الیہ راجعون 😭 😭 😭 😭 😭 📚 بخاری شریف۔ 📚 اوراقِ غم از، علامہ ابو الحسنات صفحہ نمبر107۔ 📚 رویائےصالحہ حصہ اول از محمد عبدالمجید ایڈوکیٹ صفحہ نمبر 28۔ *خواب نمبر* 10  حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے ایام ہجرت میں خواب دیکھا کہ آسمان سے ایک چاند مکہ مکرمہ میں اترا جس کی وجہ سے پورا مکہ مکرمہ روشن ہو گیا پھر چاند آسمان کی طرف چڑھا اور مدینہ منورہ میں جا اترا جس کی وجہ سے مدینہ منورہ کی ساری زمین منور ہو گئ۔ یہ طویل خواب ہے جو کتب احادیث میں موجود ہے اسی کے آخر میں ہے کہ وہ چاند اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں گیا۔ آپ کے مکان کی چھت شق ہو گئ جس میں وہ چاند پوشیدہ ہو گیا۔حضرت ابو بکر صدیق کو فن تعبیر سے مناسبت تھی۔ اسی سے آپ نے مدینہ منورہ کی ہجرت اور آخر میں نبی کریم ﷺ کا حضرت اُم المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے مکان میں دفن ہونا سمجھ لیا تھا۔ 📚 :- فضائل حج صفحہ نمبر 8
❤️ 😢 👍 🌹 🎉 💖 💚 💞 😭 67

Comments