ZeeShan Pharmacy & Coaching Academy ®️ Official
February 2, 2025 at 06:20 PM
اسلام علیکم
*ڈئیر معزز طلباء و طالبات!*
`تمام طلباء و امیدوار کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پنجاب فارمیسی کونسل کی زیر نگرانی فارمیسی ٹیکنیشن و اسسٹنٹ کے سپلیمنٹری و سالانہ امتحانات منعقد ہوتے ہیں۔`
*طلباء کی جانب سے ایک سوال پوچھا گیا تھا کہ کیٹگری بی کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اپلائی کرنے کے لیے کوئی خاص ٹائم کونسل کی جانب مقرر ہوتا ہے؟*
`تمام طلبہ و امیدوار اس بات کو اچھے سے نوٹ کر لیں کہ جب آپ اپنا امتحان مکمل کر کے اس کو پاس کرتے ہیں تو آپ پاس ہونے کے بعد اپنی رجسٹریشن فائل کسی بھی ٹائم پنجاب فارمیسی کونسل میں جمع کروا سکتے ہیں۔`
`پنجاب فارمیسی کونسل کی جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ برائے فارمیسی ٹیکنیشن و اسسٹنٹ کے لیے کوئی مختصر ٹائم مقرر نہیں ہے کہ جس کے دوران آپ اپنے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی فائل کو جمع کروانے کے پابند ہیں۔`
`آپ اپنی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے اپنا ڈپلومہ پاس ہونے کے بعد کسی بھی ٹائم اپنی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔`
`اس کے لیے پنجاب فارمیسی کونسل کی جانب سے کوئی مخصوص ٹائم یا ڈیوریشن مقرر نہیں ہے کہ جس کے دوران اپ اپنا سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے ڈاکومنٹ جمع کروا سکتے ہیں۔`
`آپ اپنا کورس پاس کرنے کے ایک سال بعد بھی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی حصول کے لیے اپنے ڈاکومنٹ پنجاب فارمیسی کونسل میں جمع کروا سکتے ہیں۔`
`پنجاب فارمیسی کونسل کی جانب سے آپ کے ڈاکومنٹ کی ویریفکیشن مکمل کرنے کے بعد آپ کو 90 دن کے اندر اندر آپ کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔`
`مزید معلومات و انفارمیشن کے لیے ادارے کے ساتھ منسلک رہیں`
`منجانب:-`
*ادارہ ایڈمنسٹریٹر*
`ذیشان فارمیسی کالج اینڈ کوچنگ اکیڈمی رجسٹرڈ ساہیوال آفیشل`