
AL-Maarij Islamic network
February 3, 2025 at 11:00 AM
🏞️🏜️🏝️🏞️🏜️🏝️🏞️🏜️🏝️
*✨ اذکار المساء , تسبیحات✨*
📣 _اگر آپ اذکار پڑھنا بھول جائیں تو اسکا مطلب ہوا کہ آپکا مضبوط قلعہ شر کے زیر اثر ٹوٹ گیا ہے اور اپکا دروازہ نقصان کے لیے کھل گیا ہے_😢
🕞 *شام کے اذکار کا وقت۔۔۔ عصر کے وقت سے مغرب کے وقت تک رہتا ہے۔*
🔺 *اپنے اذکار کی حفاظت کجیئے!*
■■■〰 *_شام کے اذکار_* 〰■■■
*▪️اللهُ لآَ اِلٰهَ اِلاَّ هُوَ اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لاَ تَاْخُذُهُ سِنَةً وَّلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَهُ اِلاَّ بِاِذْنِهِ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْئٍ مِّنْ عِلْمِهِ اِلاَّ بِمَا شَآ َٕ وَسِعَ كُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَلاَ یَوُدُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ 🔘 (شام1بار)*
الله (وہ ہے کہ )اس کے سوا کوئی معبود نہیں، زندہ ہے، ہر چیز کو قائم رکھنے والا ہے، نہ اسے اونگھ پکڑتی ہے اور نہ نیند، اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے، کون ہے جو اس کے پاس اس کی اجازت کے بغیر سفارش کرے، وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے سامنے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرتے مگر جتنا وہ چاہے۔ اس کی کرسی آسمانوں اور زمین کو سمائے ہوئے ہے اور اسے ان دونوں کی حفاظت نہیں تھکاتی اور وہی سب سے بلند، سب سے بڑا ہے
*▪️بِسْمِ اللهِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَیْئ فِیْ الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ (شام 3 بار)*
الله کے نام سے ، وہ ذات جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز ز مین میں اور آسمان میں نقصان نہیں دے سکتی اور وہ بہت سننے والا ہے، بہت جاننے والا ہے
*▪️رَضِیْتُ بِاللهِ رَبًّا وَّبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَبِمُحَمَّدٍ ﷺ نَبِیًّا*(×3)
میں الله کے رب ہونے ،اسلام کے دین ہونے اور محمد کے نبی ہونے پر راضی ہوا۔
*▪️یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِیْثُ أَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ كُلَّهُ وَلَا تَكِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَةَ عَیْنٍ* (×3)
اے زندہ اے قائم رہنے والے ، تیری رحمت کے سبب سے میں فریاد کرتا ہوں کہ میرے لیے میرے سب کاموں کی اصلاح فرما دے اور پلک جھپکنے تک کے لیے بھی مجھے میرے نفس کے حوالے نہ کرنا۔
*▪️سورة الاخلاص، سورة الفلق، سورة الناس (3x)*
*▪️أَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ*(3 بار)
الله کے تمام کلمات کے ساتھ میں پناہ لیتاہوں ،ہر اُس چیز کے شر سے جو اُس نے پیدا کی ہے۔
*▪️ حَسْبِیَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ عَلَیْهِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ* _(7 بار)_
*▪️سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ* (100دفعہ)
*▪️اَللّٰھُمَّ بِكَ أَمْسَیْنَا وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْیَا وَبِكَ نَمُوْتُ وَاِلَیْكَ الْمَصِیْر*
(شام 1بار)
اے الله! تیرے حکم سے ہم نے شام کی اور تیرے حکم سے ہم نے صبح کی اورتیرے حکم سے ہم جیتے اورتیرے حکم سے ہم مرتے ہیں اورتیری ہی طرف دوبارہ اٹھایا جانا ھے
*▪️اَللّٰھُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ، عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَةِ، لَا اِلٰهَ اِلاَّ أَنْتَ رَبَّ كُلِّ شَیْئٍ وَمَلِیْكَهُ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّالشَّیْطَانِ وَشِرْكِهِ وأَنْ اَقْتَرِفَ عَلٰی نَفْسِیْ سُوْئً ا أَوْ أَجُرَّهُ اِلٰی مُسْلِمٍ*(1 بار)
اے الله! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ، چھپے اور کھلے کے جاننے والے ، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، توہر چیز کا رب اور اس کا مالک ہے ، میں تیری پناہ لیتا ہوںاپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر سے اور اس کے شرک کے شرسے اوریہ کہ میں اپنی جان کو کسی برائی میں ملوث کروں یا کسی دوسرے مسلمان کو اس کی طرف مائل کروں
*▪️أَمْسَیْنَا وَأَمْسَی الْمُلْكُ للهِ وَالْحَمْدُ للهِ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ، رَبِّ أَسْئَلُكَ خَیْرَمَا فِیْ ھٰذِهِ اللَّیْلَةِ وَخَیْرَمَا بَعْدَھَا وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّمَا فِیْ ھٰذِهِ اللَّیْلَةِ وَشَرِّ مَا بَعْدَھَا، رَبِّ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَسُوْءِ الْكِبَرِ، رَبِّ أَعُوْذُبِكَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ وَعَذَابٍ فِی الْقَبْرِ*(1 بار)
ہم نے اور تمام عالم نے الله کے لیے شام کی اور تمام تعریف الله کے لیے ہے، الله کے سواکوئی معبود نہیں ، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریف ہے اور وہ ہر چیز پرپوری طرح قادر ہے، اے میرے رب! میں تجھ سے اس رات کی بھلائی اور جو اس کے بعد ہے اس کی بھلائی مانگتا ہوں اور میں تیری پناہ لیتاہوںاس رات کے شر اور جو اس کے بعد ہے اس کے شر سے، اے میرے رب! میں تیری پناہ لیتاہوں سستی اور بدترین بڑھاپے سے، اے میرے رب! میں تیری پناہ لیتاہوں آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے.
*▪️اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ،لَا اِلٰهَ اِلاَّ اَنْتَ (3x)*
اے الله! میرے بدن میں مجھے عافیت دے ،اے الله! میرے کانوں میںمجھے عافیت دے، اے الله! میری آنکھوں میں مجھے عافیت دے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اے الله!یقینا میں تیری پناہ لیتا ہوں کفر اورفقر وفاقہ سے ،اے الله !بے شک میں تیری پناہ لیتا ہوں عذابِ قبر سے،تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے (صبح شام 3x)
*▪️اَللّٰھُمَّ أَنْتَ رَبِّیْ لَااِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَأَنَا عَبْدُكَ وَاَنَا عَلٰی عَھْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ أَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْئُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَیَّ وَ أَبُوْئُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ اِنَّهُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ*(1 بار)
اے الله! تو ہی میرا رب ہے،تیرے سوا کوئی معبود نہیں،تو نے مجھے پید اکیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی استطاعت کے مطابق تجھ سے کیے ہوئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں،میں تیری پناہ لیتا ہوں ہر برائی سے جو میں نے کی،میں اپنے اوپر تیری عطا کردہ نعمتوں کا اعتراف کرتا ہوںاور اپنے گناہ کااعتراف کرتا ہوں،پس مجھے بخش دے،یقینا تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخش نہیں سکتا۔
*▪️ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَمْسَیْتُ اُشْھِدُكَ وَاُشْھِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَمَلَآئِکَتَكَ وَجَمِیْعَ خَلْقِكَ اَنَّكَ اَنْتَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُوْلُكَ* _(4 بار)_
*▪️اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ أَسْاَلُكَ الْعَافِیَةَ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَةِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ أَسْاَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَةَ فِیْ دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ وَأَھْلِیْ وَمَالِیْ، اَللّٰھُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِیْ وَ آمِنْ رَوْعَاتِیْ اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِیْ وَعَنْ یَمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمِنْ فَوْقِیْ وَأَعُوْذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ*(1 بار)
اے الله! بے شک میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں عافیت مانگتا ہوں، اے الله! بے شک میں تجھ سے درگزر کا اورعافیت کا سوال کرتا ہوں اپنے دین میں، اپنی دنیا میں ،اپنے اہل میں اور اپنے مال میں، اے الله!میرے عیب ڈھانپ دے اور مجھے خوف سے امن دے۔ اے الله! میری حفاظت کر، میرے سامنے سے اور میرے پیچھے سے اور میرے دائیں سے اور میرے بائیں سے اور میرے اوپر سے اور میں پناہ چاہتا ہوں تیری عظمت کے ذریعے اس سے کہ میں اپنے نیچے سے ہلاک کیا جائوں
*▪️لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ*(100 بار یا کم از کم 10 بار)
الله کے سوا کوئی معبود نہیں،وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں،اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پرپوری قدرت رکھنے والا ہے-
*▪️اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّیْتَ عَلَى إِبْرَاهِیمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِیمَ إِنَّكَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ*
*اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِیمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِیمَ إِنَّكَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ ( 10x)*
🏞️🏜️🏝️🏞️🏜️🏝️🏞️🏜️🏝️
❤️
👍
💞
😂
22