
انوارِ عالم
January 28, 2025 at 02:13 PM
::: *دور سے مہتاب نور پاس سے خاک ہے* :::
#الحب_و_العشق 33
`لا يمكنني الاقتراب أكثر وإلَّا هلَكْنا مَعًا ليس ذٰلك جَفاء ولٰكِنَّهُ الحُب`
مزید قریب ہونا ہلاکت میں ڈال دے گا لہذا ہمارے قریب مت آؤ
یہ بے وفائی نہیں بلکہ محبت ہے
*قریب آنے کے چکر میں محبوب کو تباہی کر دینا محبت نہیں جفاء ہے*
`مہتاب دور سے نور کا پیکر ہے اگر آپ کو مہتاب پر پہنچا دیا جائے تو وہ بھی مٹی ہی ہوگا`
لہذا چاند کو دور سے دیکھ کر اس کے نور سے آنکھیں ٹھنڈی کریں
قریب جا کر مٹی پائیں گے تو افسوس ہوگا
محبت کی وجہ سے معاشرے کی خرابی دو وجہ سے ہوتی ہے
`اولاً`
قریب ہونے کے چکر میں تباہی یعنی محب بہر صورت محبوب حاصل کرنا چاہتا ہے اس کے لیئے ہر حد پار کر لیتا ہے اور پھر جائز و ناجائز کی پرواہ کیئے بغیر شرم و حیاء کے لباس اتار کر گھر بار چھوڑ کر ماں باپ کی عزت تار تار کر کے بس حصول کی تگ و دو میں لگ جاتا ہے
یوں اس کوشش میں کئی گھر برباد ہوتے بہت سی عزتیں رسوا ہوتی اور معاشرے میں عدمِ توازن پیدا ہوتا ہے
*اسی وجہ سے حضور سیدِ عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا*
`لم ير للمتحابين مثل النكاح`
محبت کرنے والوں کے لیئے نکاح سے بہتر کوئی شے نہیں ہے
❗ابن ماجہ ❗
دوسری حدیث شریف میں ہے
`إذا جاءكم من ترضون دينه وخلقه فزوجوه إلا تفعلوه تكن فتنة في الأرض وفساد كبير`
جب تمہارے پاس ایسے شخص کا رشتہ آئے جس کے دین اور اخلاق سے تم راضی ہو تو اس سے شادی کر دو اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو زمین میں فتنہ اور کثیر فساد ہوگا
❗ترمذی ❗
کتنے صاف الفاظ میں پسند کی شادی کی حمایت فرمائی ہے اور نہ کرنے کی صورت فتنہ و فساد پھیلنے کا ڈر بتایا ہے
*یہی ہماری مذکورہ تحریر کے دو نکات میں سے ایک نکتہ ہے*
`ثانیاً`
محبوب پہلے پہل چاند سا ہوتا ہے *کیونکہ جب تک حصول نہ ہو مٹی بھی سونا لگتی ہے*
اور جب حاصل ہو جائے تو وہ چاند مٹی کا نظر آتا ہے
`بندہ سوچتا ہے کہ اس میں کیا خاص ہے ؟`
*وہی دو ہاتھ دو پیر دو آنکھیں وہی عام انسانوں کی طرح کھاتا پیتا سوتا ہے*
پھر جو عیب چھپا چھپا رکھے جاتے تھے
مستقل ساتھ رہنے کی صورت میں وہ چھپانا ممکن نہیں ہوتا یوں محبت کا نشہ اترنے لگتا ہے لڑائیاں شروع ہو جاتی ہیں
یا یوں کہیں
`جب چاند کی طرف سفر بڑھتا جاتا ہے وہ نور مٹی نظر آنا شروع ہو جاتا ہے`
اور جب بندہ اس پر قدم رکھ دیتا ہے تو افسوس ہوتا ہے
اتنا سفر کس لیئے ؟
*مٹی چھوڑ کر مٹی پانے کے لیئے ؟*
پھر مرد ہو یا عورت خود کو کوستا ہے اور روتا ہے اس مٹی کے لیئے اپنے ماں باپ چھوڑے ؟ اس مٹی کے لیئے معاشرے سے جھگڑا کیا ؟
لہذا *محبت* دور رہ کر مہتاب کی *روشنی* پانے کا نام ہے و بس!
✍️ #سیدمہتاب_عالم
❤️
👍
💯
😢
💚
😂
👑
💛
🔥
😭
116