
انوارِ عالم
9.4K subscribers
About انوارِ عالم
السلام علیکم انوارِ عالم وٹس ایپ چینل میں مرحبا 🌹 یہاں آپ کو اچھوتا منفرد مواد مہیا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کم ہی ایسا مواد آپ کو کسی ایک جگہ مل پائے گا ہماری تحریر و تقریر میں درستی الله رب العزت کی طرف سے ہے اور غلطیاں ہماری اپنی طرف سے ہیں 03118905056 ✍️ سید مہتاب عالم
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

حدیثِ قدسی میں ہے اللہ رب العالمین فرماتا ہے إن تابوا إليَّ فأنا حبيبهم و إن لم يتوبوا فأنا طبيبهم أبتليهم لأخفف عنهم ثُم أشفي أوجاعهم اگر میرے گناہ گار بندے توبہ کریں تو میں ان کا حبیب ہوں *اگر توبہ نہ کریں تو میں ان کا طبیب ہوں* میں بندوں کو مصیبت میں مبتلاء کرتا ہوں تاکہ ان کے گناہ کا بوجھ ہلکا کروں پھر ان کے دکھوں کی شفاء دیتا ہوں ❤️ الله الله ہمارا رب کتنا کریم کتنا رحیم ہے *وہ ہم سے محبت بھی کرتا ہے اور ہمارے مرضوں کی شفاء بھی دیتا ہے* ہم اس کے بھگوڑے بندے ہیں جو *اس سے بھاگ کر اسی کی جناب میں پناہ لیتے ہیں اور وہ پناہ دے دیتا ہے* پہاڑ جیسے بھاری سمندر جیسے وسیع ہمارے گناہ معاف کر دیتا ہے فاشھدوا علی شھادتی اشھد ان لا الہ الا الله وحدہ لا شریک لہ و اشھد ان محمد عبدہ ورسولہ صلی اللہ علیہ وسلم *میرے ایمان پر گواہ رہیں* رب العالمین کی بندگی کے اقرار پر گواہ رہیں! ✍️ سید مہتاب عالم


موجودہ مسلم حکمران سیاستِ اسلامیہ سے بالکل جاہل ہیں جب کوئی کافر حکمران اسلامی ملک میں دورہ کرنے آئے تو اسے بلند و بالا محلات و آسائشیں نہ دکھائی جائیں بلکہ اسے جنگی ساز و سامان ` سپاہ گری کی مہارت ` کٹ مرنے کا جہادی جذبہ دکھانا چاہئے خاک میں مل گئے نگینے لوگ حکمراں بن گئے کمینے لوگ ✍️ #سیدمہتاب_عالم

::::::: *علم کی برکتوں سے محرومی کا سبب* :::::::: #ذاتی_مطالعہ 161 امام قرطبی نے الجامع لاحکام القرآن المعروف تفسیر قرطبی میں علماء کا فرمان نقل کیا من برکة العلم أن يضاف القول إلىٰ قائله *علم کی برکت میں سے ہے کہ قول کی نسبت اس کے قائل کی طرف کی جائے.* ❗تفسیر قرطبی جلد 1 صفحہ 29 ❗ برکت یعنی علم میں اضافے کا سبب اور علم کی خیر یہ ہے کہ قائل معلوم ہو تو قول , نکات , قصے , کی نسبت اسی کی طرف کی جائے *اگر قائل معلوم نہ ہو تو یہ کہا جائے بعض علماء نے فرمایا* نہ کہ اس علمی بات کو اپنی طرف منسوب کر لیا جائے *یاد رکھیں چور کبھی مالک نہیں بن سکتا* امام سیوطی نے نکات و اقوال چوری کرنے والوں کے رد میں مستقل ایک رسالہ تصنیف فرمایا ہے *الفارق بین المصنف و السارق* مصنف اور چور کے درمیان فرق کرنے والے اصول! آج کل چور نام کاٹ کر اپنا نام لکھ دیتے ہیں یا نام حذف کر دیتے ہیں اور اپنا نام بھی نہیں لکھتے *دونوں صورتوں میں علم کی برکات سے محرومی ہوتی ہے!* ✍️ #سیدمہتاب_عالم


*بھوکے اور پیٹ بھرے کے فلسفے میں فرق ہوتا ہے* بھوکا تعمیری فکر اور مثبت سوچ, معاشرے کی خوشحالی والی باتیں کرتا ہے *پیٹ بھرا تخریبی فلسفہ تحقیری انداز اور معاشرے پر طنز کرتا ہے* *اس میں اصل نکتہ بھوک ہے* کہ بھوک مثبت افکار پیدا کرتی ہے جبکہ پیٹ بھرنا منفی نظریات پیدا کرتا ہے یہی وجہ ہے علماء مثبت سوچ رکھتے ہیں اور *لبرلز نا معلوم گوشت حلق تک ٹھونس کر شراب چڑھا کر منفی باتیں کرتے ہیں!* ✍️ سید مہتاب عالم

#طریقِ_علم_نجاتِ_دارین `اگر آپ چاہتے ہیں آپ بیٹا عالم بنے تو شہر کے علماء کی وقتاً فوقتاً خدمت کیا کریں` چاہتے ہیں آپ کا بیٹا مفتی بنے تو شہر کے مفتی صاحب کی وقتاً فوقتاً خدمت کیا کریں *الغرض اپنے بیٹے میں جو بھلائی دیکھنا چاہتے ہیں تو ویسے بھلے لوگوں کی خدمت کریں* الله پاک ان کی برکت سے آپ کی اولاد میں وہ بھلائی رکھ دے گا ✍️ #سیدمہتاب_عالم

« *ریاستوں* کی *سیاستیں* علماء سے بہتر کوئی نہیں جانتا » *قوم پرستی بڑی بری شے ہے* ہم نے جنگ میں دیکھا ہندی قوم پرست مسلمان ہمارے خون کے پیاسے ہوئے *ہم اب دیکھ رہے ہیں* `جو خراسان سے سیاہ جھنڈے لے کر نکلنے اور پھر امام مہدی کے لشکری ہونے کے مدعی ہیں وہ بت پرستوں کی صف میں عین اُس وقت شامل ہوئے جب ہم بت پرستوں سے لڑ رہے تھے` شام کا صدر *جولانی* ہو یا افغان قوم پرست *طالبانی* یہ دین کے خیر خواہ نہیں ہیں اسلام و اہلِ اسلام کی مخالف صف میں شامل ہونا اگر صرف سیاست ہے تو *بھاڑ* میں جائے ایسی سیاست بلکہ ایسی سیاست *بھاڑ* (جہنم) میں لے جائے گی یہ افغان قوم پرست بظاہر مذہب کے نام پر چالیس سال لڑتے رہے اور بقول ان کے فتح یاب ہوئے مگر یہ غیر شرعی افغان کرکٹ ٹیم نہ ختم کر سکے *یہ دیندار ہیں ؟* ان کی قیادت کے اسرائیل کا نام لے کر یہودی ظالموں کا نام لے کر ایک دھمکی نہ لگا سکی *یہ دیندار ہیں ؟* یہ چائنہ کے ظلم پر نہ صرف خاموش بلکہ ان کے ساتھ افغانستان کو ترقی دلا رہے ہیں *یہ دیندار ہیں؟* `یار بھاڑ میں جائے ایسی ترقی و امن و حکمت و سیاست جس میں حق کی حمایت نہ کی جائے جس میں ظالم کو ظالم نہ کہا جائے` *ہر بیغیرتی ` بزدلی ` قوم پرستی کو حکمت اور سیاست سے تعبیر کرنا اور یہ کہنا وہ جنگ میں رہے ہیں ان کو زیادہ پتا ہے پرلے درجے کی خباثت ہے* `یہ قوم پرست ہم سے زیادہ اسلام جانتے ہیں ؟` ہم سے زیادہ سیاستِ دینیہ جانتے ہیں ؟ ہم سے زیادہ مزاجِ اسلام جانتے ہیں ؟ کمال ہوگیا ہے بھئی! *علماء چودہ سو سالوں کی دینی سیاست اور چودہ سو سالوں میں بیسیوں اسلامی ریاستوں کی سیاستوں کو جانتے ہیں* علمِ سیاست کا ماہر کون ہوا ؟ `عالم یا قوم پرست ؟` خبردار کوئی یہ نہ کہے کہ وہ اب جنگ سے نکلے ہیں آپ کو کیا پتا وغیرہ وغیرہ کیونکہ میں بیسیوں اسلامی ریاستوں کی سیاستیں گنوا سکتا ہوں جن کے بارے نہ تم نے سنا نہ انہوں نے سنا ہوگا ہمارا کام غلط کو غلط کہنا ہے *تاریخ کی ورق گردانی کر کے اسلامی ریاستوں کے زوال کو مد نظر رکھتے ہوئے موجودہ اسلامی ریاستوں کو ان کے فرائض بتانا ہے* عالم بادشاہ نہیں ہوتا مگر بادشاہ گر ہوتا ہے مگر تب جب اس کے علم سے فائدہ اٹھایا جائے `بقائے اسلام کی جنگ علماء ہی لڑیں گے قوم پرست نہیں` مذہبی حلیہ ہونا کافی نہیں اسلام اندر اترنا ضروری ہے *وہاں غزہ کے مظلوم لوگ فنا ہوگئے اور یہ مذہبی و غیر مذہبی مسلمان گندی سیاست میں دھنسے جا رہے ہیں* ✍️ #سیدمہتاب_عالم


`العلم زوجتى امهرتها عمرى` عِل٘م میری زوجہ ہے جس کا حق مہر میں نے اپنی ساری عمر رکھا ہے حقیقی طالبِ علم کی یہی شان ہے *بے شمار علماء و فضلاء نے علم کے نشے میں مسرور رہنے کی وجہ سے شادی نہیں کی تھی* عِل٘م کا نشہ سب نشوں سے بڑھ کر مزے والا نشہ ہے ✍️ #سیدمہتاب_عالم


سوشل میڈیا کیوں استعمال کریں ؟ *مجمع الامثال للميدانى* میں ہے `لاَ تصاحب مَنْ لاَ يُشَاكلك ولاَ يعتقد حَقَّكَ` `يُقَال فلاَن يَرَى رأي أبي حنيفة أي يعتقد اعتقاده وليس من رؤية البصر` جو آپ سا نہیں اور جو آپ کے حق کا احترام نہیں کرتا ان کی صحبت میں نہ بیٹھیں کہا جاتا ہے فلاں بندہ امام اعظم کی رائے رکھتا ہے یعنی امام اعظم کے نظریات پر کار بند ہے یہاں یری رای سے مراد آنکھوں سے دیکھنا مراد نہیں ہے بلکہ *ان کے نظریات کا احترام کرنے والا ہونا ہے* {مجمع الامثال للمیدانی } یہ اصول بچپن سے میری ذات پر میں نے لاگو کیا ہوا ہے یعنی میری فطرت میں ہے جو مجھ سا نہیں اسے دوست نہیں بنایا اور جو میرے نظریات پر بغیر سوچے سمجھے بحث و مباحثہ کرے مجھ سے وضاحت نہ مانگے اور اگر وضاحت طلب کرے تو اعتراض کی صورت کرے *ان سے دور رہتا ہوں* `اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر میں کسی کو فالو نہیں کرتا` اسی وجہ سے کمنٹ میں جواب دینا تقریبا 99 فیصد کم کر دیا ہے کیونکہ جو آپ کا حق نہیں مانتا بلکہ جو آپ کو جانتا ہی نہیں اس کے ساتھ سر کھپانا دانائی نہیں ہے ہاں کبھی کبھی کمنٹ کرتا ہوں وہ صرف خاص اس وقت جب کسی کے اندر کی کیفیت جاننا چاہتا ہوں اس کے بعد پکارے جائیں میرے پاس فضول وقت نہیں ہوتا *حلقہَ احباب مختصر رکھیں* *بس ان سے ہی سیاسی و سماجی و ملکی و کاروباری مباحثہ کریں* میرے مطابق میرے اصول میں سوشل میڈیا اپنے نظریات بیان کرنے کا پلیٹ فارم ہے و بس کسی سے استفادہ کرنے کا پلیٹ فارم نہیں ہے اگر آپ کو میرے نظریات پسند نہیں ان فالو کریں تشریف لے جائیں جیسے میں کسی کو فالو نہیں کرتا *بحث و تکرار سے ماحول خراب نہ کریں* ✍️ #سیدمہتاب_عالم

#ذاتی_مطالعہ 186 *سیدی ابو الحسن نوری* فرماتے ہیں `اهرب من خير الناس أكثر مما تهرب من شرهم` جِتنا لوگوں کے شر سے بھاگتے ہو اس سے زیادہ کہ لوگوں کی بھلائی سے بھاگو { لطائف المنن لابن عطاء الله السکندری } کیونکہ `الانسان عبد الاحسان` انسان احسان کا غلام ہوتا ہے *جو بھلائی کرے پھر اس کی ہر اچھی بری بات ماننی پڑتی ہے* *یوں بندہ حق کہنے اور حق کے ساتھ کھڑا ہونے سے محروم رہتا ہے* لہذا جتنا ممکن ہو سکے لوگوں کے احسان نہ لیا کریں اِس دور میں احسان کے بدلے ایمان چھین لیا جاتا ہے ✍️ #سیدمہتاب_عالم


علماء متحد ہوں تو معاشرے کو شہد جیسی مٹھاس دیتے ہیں منتشر ہوں تو بِھڑوں کی طرح ہر آنے جانے والے کا جینا حرام کر دیتے ہیں ✍️ #سیدمہتاب_عالم
