
انوارِ عالم
January 29, 2025 at 06:38 AM
::: *سنتِ انبیاءِ کرام اور ہم مسلمان* :::
#اسلامی_طرزِ_تربیت 15
`دوسرے لوگوں کی فضیلت و خوبی کا اقرار کرنا سنتِ انبیاء سے ہے`
*سیدنا موسیٰ* علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام نے *سیدنا ہارون* علیہ السلام کے بارے فرمایا
وَأَخِي هَارُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي
میرا بھائی ھارون اس کی زبان مجھ سے زیادہ صاف ہے
( سورہ قصص )
اور شیطان نے الله وحدہ لاشریک کے خلیفہ سیدنا آدم علیہ السلام کے بارے کہا
قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِّنْهُ
وہ شیطان بولا میں اس سے {آدم}بہتر ہوں
( سورہ اعراف)
*بلکہ ہمارے کریم آقا حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بھی ہے کہ عاجزی اختیار کی جائے*
باوجود کل انبیاء کرام علیہم السلام سے افضل و اعلیٰ ہونے کے صحابہ کرام کو منع فرمایا
ما ينبغي لعبد ان يقول انا خير من يونس بن متى
کسی آدمی کو روا نہیں کہ وہ مُجھے یونس علیہ السلام سے بہتر بتائے
❗بخاری ❗
*اسلام کے دورِ عروج میں آپ کو علماء دوسرے علماء کی فضیلت کا اقرار کرتے نظر آئیں گے مگر فی زمانہ ٹانگ کھینچنے کے سوا کام نہیں ہے*
جب تک چھوٹا بڑے کی فضیلت کا علی الاعلان اقرار نہ کرے اور بڑا چھوٹے کی خوبی کو سر عام نہ سراہے گا تب تک تعصب و تنگ ذہنی کی فضاء نہیں چھٹے گی
*شیخ احمد الرفاعی* کا فرمان ہے
`جب تک تم خود کو ہر مؤمن سے کم تر نہیں جانتے کامل مومن نہیں بن سکتے`
اور ہم یہاں سب کو خود سے کم تر جانتے ہیں
تمام فضائل و محاسن ہم میں جمع اور دنیا جہاں کے شر و گناہ دوسروں میں فرض کر لیتے ہیں
`دوسروں کا ان کا حق دینا سیکھیں آپ کو اپنا حق مل جائے گا`
🌹 ہمارے وٹس ایپ چینل کو فالو کر لیں
Follow the انوارِ عالم channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaE4tHN0LKZHlMOo2F09
✍️ #سیدمہتاب_عالم
❤️
👍
💚
♥️
✨
🌹
🍃
💐
💯
😢
82