انوارِ عالم
انوارِ عالم
January 29, 2025 at 08:38 AM
`طبرانی کو گوہ کے سوراخ سے کس نے نکالا :` #المزاح_و_الظرافت 50 دیہات والوں نے ایک محدث صاحب کی دعوت کی *محدث صاحب نے وہاں مشہور حدیث شریف بیان کی* `لتتَّبعنَّ سَننَ من كانَ قبلَكم حذو القُذَّةِ بالقُذَّةِ حتَّى لو دخلوا جحرَ ضبٍّ` تم یہود و نصاری کی ضرور بالضرور پیروی کرو گے حتی کہ اگر وہ گوہ کے سوراخ میں گھس گئے تم وہاں بھی گھس جاؤ گے پھر محدث صاحب نے آخر میں کہا *اخرجه الطبرانى* {اس جملے کے دو معنی بنتے ہیں *ایک لغوی معنیٰ* دوسرا *اصطلاحی معنیٰ* } `لغوی معنی` [ *اس کو طبرانی نے نکالا* ] `اصطلاحی معنیٰ` جو کہ محدثین استعمال کرتے ہیں [ *اس روایت کو طبرانی نے بیان کیا* ] حاضرین میں سے ایک دیہاتی کہنے لگا *طبرانی نے گوہ کو نکالا ؟* محدث نے کہا نہیں بلکہ طبرانی نے حدیث نکالی دیہاتی کہنے لگا *گوہ کے سوراخ سے ؟* 😅 محدث صاحب" نہیں میرے بھائی اخرج مطلب طبرانی نے حدیث روایت کی *دیہاتی" پھر گوہ کا کیا بنا ؟* *محدث صاحب"* گوہ ایک استعارہ ہے یعنی مثال ہے دیہاتی: گوہ تو طبرانی کے پاس تھی نہیں تو استعارہ کہاں سے آگیا ؟ *محدث صاحب:* `أنا هو الضب لو حاضرت عندكم مرة أخرى` *میں ہی وہ گوہ ہوں اگر آئندہ تمہارے پاس کبھی آیا تو* 😅 ❗ *درر الغواص* ❗ ایک بوڑھا شخص طویل عرصہ *امام ابو یوسف* کے درس میں شرکت کرتا تھا مگر چپ چاپ بیٹھتا بحث و مباحثہ نہ کرتا امام ابو یوسف نے ایک دن فرمایا آپ بھی کچھ سوال کریں اس دن روزے کے مسائل بیان ہو رہے تھے کہنے لگا سورج غروب ہو جائے تو افطار کا وقت ہو جاتا ہے `اگر آدھی رات تک سورج غروب نہ ہو تو روزہ کب افطار کریں گے؟` 😅 امام ابو یوسف نے فرمایا آپ خاموش ہی اچھے ہیں عوام کا یہ حال ہوتا ہے کبھی علماء کے پیش پڑ جاتے ہیں پھر طبرانی کو گوہ کے سوراخ سے نکالتے ہیں یا سورج آدھی رات کو غروب کرتے ہیں 🌹 دلچسب و علمی مواد کے لیئے میرے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں Follow the انوارِ عالم channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaE4tHN0LKZHlMOo2F09 ✍️ #سیدمہتاب_عالم
😂 ❤️ 👍 😅 🤭 🤣 ☺️ 😀 😁 🙏 151

Comments